لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین تر ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق منکی پاکس کے 2 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ میو ہسپتال میں 28 سالہ ساجد ، 35 سالہ روبینہ منکی پاکس میں مبتلا پائے گئے۔
واضح رہے کہ لاہور میں گزشتہ 2 ماہ میں منکی پاکس کے 16 مریض رپورٹ ہوئے، منکی پاکس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے اقدامات نہ ہوسکے۔
سرکاری ہسپتالوں میں منکی پاکس کے مریضوں کیلئے مناسب قرنطینہ بھی قائم نہیں ہوسکا۔
