MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
کاروبار اور تجارت

اسٹیٹ بینک کا ملک بھر کے پٹرول پمپس پر 31 جنوری 2027 تک راست کیو آر کوڈ سسٹم نافذ کرنا لازمی قرار

Last updated: اگست 4, 2026 8:14 شام
Yamna Shahid
Share
اسٹیٹ بینک کا ملک بھر کے پٹرول پمپس پر 31 جنوری 2027 تک راست کیو آر کوڈ سسٹم نافذ کرنا لازمی قرار
اسٹیٹ بینک کا ملک بھر کے پٹرول پمپس پر 31 جنوری 2027 تک راست کیو آر کوڈ سسٹم نافذ کرنا لازمی قرار
SHARE

کراچی: اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر کے تمام پٹرول پمپس کے لیے 31 جنوری 2027 تک ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے ‘راست کیو آر کوڈ’ کا نظام نافذ کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ مرکزی بینک نے کیش کے استعمال کو کم کرنے اور ڈیجیٹل فنانس کو فروغ دینے کے لیے کارڈ چارجز میں بھی خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے۔

یہ ہدایت ملک کے ہر حصے میں موجود چھوٹے اور بڑے تمام پٹرول پمپس پر یکساں طور پر لاگو ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی مرکزی بینک نے پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر کارڈ کے ذریعے ادائیگیوں کے فیس اسٹرکچر میں بھی ترمیم کی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات پر کارڈ کی ادائیگیوں کے لیے مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ زیادہ سے زیادہ ایک روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ انٹرچینج فیس زیادہ سے زیادہ 20 پیسے فی لیٹر رکھی گئی ہے۔

یہ خصوصی رعایت شدہ نرخ 31 جنوری 2027 تک نافذ العمل رہیں گے اور تمام پاکستانی بینک کارڈز پر لاگو ہوں گے۔ مرکزی بینک نے تمام کمرشل بینکوں، مائیکرو فنانس بینکوں اور ڈیجیٹل والٹ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پٹرول پمپ مالکان کے ساتھ مل کر مقررہ مدت میں راست کیو آر کوڈ کی سہولت کو مکمل طور پر فعال بنائیں۔

پاکستان میں اس وقت 15 ہزار سے زائد فعال پٹرول پمپس موجود ہیں۔ ماضی میں پوائنٹ آف سیل مشین کی سہولت زیادہ تر بڑے شہروں تک محدود تھی، تاہم اس فیصلے سے اب دور دراز علاقوں کے پمپس پر بھی ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت دستیاب ہوگی۔ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش نے اسٹیٹ بینک کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل ڈیلرز کو کارڈز کی ادائیگی پر تقریباً 0.8 فیصد یعنی 2.40 روپے فی لیٹر تک چارجز ادا کرنا پڑتے تھے، جس کی وجہ سے وہ کارڈ کے ذریعے ادگائیاں لینے سے گریز کرتے تھے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article قومی احتساب بیورو (نیب): سال 2026 کی دوسری سہ ماہی میں 2.45 ٹریلین روپے کے اثاثہ جات کی ریکوری کا دعویٰ قومی احتساب بیورو (نیب): سال 2026 کی دوسری سہ ماہی میں 2.45 ٹریلین روپے کے اثاثہ جات کی ریکوری کا دعویٰ
Next Article اداکارہ شرمین علی، سنیتا مارشل اور صائمہ قریشی کا بچوں کی خود مختاری اور گھریلو ذمہ داریوں پر زور اداکارہ شرمین علی، سنیتا مارشل اور صائمہ قریشی کا بچوں کی خود مختاری اور گھریلو ذمہ داریوں پر زور
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پی ٹی آئی کا 4 اکتوبر کا مارچ: ممکنہ کشیدگی پر شکوک وارننگ
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
CTE کو زندہ افراد میں شناخت کرنا: نئی تحقیق سے امید
بلاگ
ستمبر 29, 2026
ٹرمپ حکام نرسنگ ہومز کے لیے کووڈ-19 رپورٹنگ کی لازمی شرائط ختم کر سکتے ہیں
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
ستمبر 29, 2026
متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے ابوظبی دورے کی تصدیق کردی
متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے ابوظبی دورے کی تصدیق کردی
تازہ ترین سیاست
ستمبر 29, 2026
ٹرمپ کے دور میں نیشنل پارکس: تحفظ سے کمرشلائزیشن تک کا سفر
ٹرمپ کے دور میں نیشنل پارکس: تحفظ سے کمرشلائزیشن تک کا سفر
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
ستمبر 29, 2026

You Might Also Like

قومی اسمبلی میں 42 کھرب 82 ارب روپے کے مطالباتِ زر منظور؛ اپوزیشن کی تمام 100 ترامیم مسترد، قرضوں اور پنشن کے لیے اربوں روپے مختص
کاروبار اور تجارت

قومی اسمبلی میں 42 کھرب 82 ارب روپے کے مطالباتِ زر منظور؛ اپوزیشن کی تمام 100 ترامیم مسترد، قرضوں اور پنشن کے لیے اربوں روپے مختص

By Yamna Shahid
آبنائے ہرمز میں امریکہ اور ایران کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد تیل مہنگا ہو گیا
internationalکاروبار اور تجارت

آبنائے ہرمز میں امریکہ اور ایران کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد تیل مہنگا ہو گیا

By Mabruka Khan
تاجروں کا وفاقی بجٹ سے قبل ٹرن اوور ٹیکس 0.5 فیصد کرنے کا مطالبہ
کاروبار اور تجارت

تاجروں کا وفاقی بجٹ سے قبل ٹرن اوور ٹیکس 0.5 فیصد کرنے کا مطالبہ

By Yamna Shahid
حکومت نے دو روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھ دیں
کاروبار اور تجارت

حکومت نے دو روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھ دیں

By Mabruka Khan
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?