کراچی (نیہا اشرف) شعبہ ابلاغ عامہ، وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی، عبدالحق کیمپس کراچی میں پیر، 16 جون 2025 کو "پاکستان سے تمباکو نوشی کا خاتمہ ممکن ہے” کے عنوان سے ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار کی میزبانی ڈاکٹر عرفان عزیز (اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ ابلاغ عامہ) نے کی، جس میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
سیمینار کے مہمانانِ خصوصی میں قاضی خضر (وائس چیئرمین، پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق)، میر ذوالفقار علی (ڈائریکٹر، ورکرز ایجوکیشن اینڈ ریسرچ آرگنائزیشن WERO)، اور جعفر مہدی (ڈائریکٹر، ریسرچ انسٹیٹیوٹ ARI) شامل تھے۔ مقررین نے تمباکو نوشی کے مضر اثرات پر روشنی ڈالی اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ صحت مند زندگی کو اپناتے ہوئے سگریٹ نوشی سے گریز کریں۔
تقریب میں ڈاکٹر شرجیل نوید، ڈاکٹر سمرین فیصل، آمنہ امیر، زرّین اختر، ایاز احمد اور ڈاکٹر ناصر محمود سمیت متعدد اساتذہ بھی شریک تھے، جنہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور سماجی شعور بیدار کرنے والے ایسے سیمینارز کے تسلسل پر زور دیا۔
سیمینار کے اختتام پر طلبہ و طالبات نے تمباکو نوشی کے خلاف عملی اقدامات کے عزم کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ایسے پروگرامز آگہی پھیلانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں.