MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

جوان افراد میں کینسر کی 6 اقسام تیزی سے پھیل رہی ہیں، تحقیق

Last updated: فروری 25, 2026 10:34 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

جوان افراد میں کینسر کی 6 اقسام تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

‎ہارورڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق میں بتایا گیا کہ کم از کم 5 ممالک میں کینسر کی 6 اقسام کے کیسز معمر افراد کی بجائے جوان افراد میں زیادہ تیزی سے سامنے آرہے ہیں۔

‎اس تحقیق میں 2 بڑے کینسر ڈیٹا بیسز کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تاکہ معلوم ہوسکے کہ 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کیسز کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔

‎تحقیق میں دریافت ہوا کہ اب بھی کسی حد تک کینسر کی تشخیص جوان اور درمیانی عمر کے افراد میں کم ہوتی ہے مگر متعدد اقسام ایسی ہیں جن کا پھیلاؤ بہت تیزی سے ہو رہا ہے۔

‎تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 2000 سے 2017 کے دوران کم از کم 10 ممالک میں 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کی 13 اقسام کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

‎ان میں سے 6 اقسام آنتوں، لبلبے، مثانے، گردوں، خون اور سرویکل کینسر کے کیسز 5 ممالک میں معمر افراد کے مقابلے میں جوان افراد میں زیادہ تیزی سے سامنے آرہے ہیں۔

‎درحقیقت آنتوں کا کینسر زیادہ تیزی سے عام ہورہا ہے اور دنیا بھر میں 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کے مجموعی 10 فیصد کیسز اسی قسم سے جڑے تھے۔

‎محققین کے خیال میں 2030 تک 20 سے 34 سال کی عمر کے افراد میں آنتوں کے کینسر کی شرح میں 90 فیصد جبکہ 35 سے 49 سال کی عمر کے افراد میں 46 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔

‎انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے مگر نتائج سے عالمی سطح پر کینسر کے پھیلاؤ کی شرح میں تشویشناک اضافے کا عندیہ ملتا ہے۔

‎انہوں نے مزید بتایا کہ جوان افراد میں کینسر کے پھیلاؤ کی ایک بڑی وجہ موٹاپا ہے جبکہ مغربی غذاؤں اور جسمانی سرگرمیوں سے دوری سے بھی کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔

‎اس تحقیق کے نتائج جرنل ملٹری میڈیکل ریسرچ میں شائع ہوئے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بیٹری سے چلنے والا انقلابی آکسیجن جیل تیار
Next Article سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جولائی 2018 سے جنوری 2026 کی کارکردگی رپورٹ تیار ‎
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

ہفتے میں صرف 1 انجیکشن: بھارت میں دنیا کی پہلی ہفتہ وار انسولین متعارف

By Neha Ashraf
Health

شہر قائد میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کی تاریخ کا اعلان

By Neha Ashraf
Health

لاہور: منکی پاکس کا خطرہ سنگین، 2 نئے مریضوں کی تصدیق

By Neha Ashraf
Health

وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری کی ہدایت پر خواتین قیدیوں کے لیے بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?