MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

اسموگ صرف پھیپھڑوں کو ہی نہیں، جوڑوں کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے: ماہرین

Last updated: دسمبر 22, 2025 2:24 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

فضائی آلودگی کو عام طور پر پھیپھڑوں کی صحت اور سانس کی بیماریوں سے جوڑا جاتا ہے لیکن اسموگ اور آلودہ ہوا جوڑوں کے درد کی بھی ایک بڑی وجہ بن رہی ہے۔

‎آرتھوپیڈک ماہرین کے مطابق آلودہ ہوا اور سرد موسم میں بننے والی اسموگ کی صورتحال جوڑوں خاص طور پر کندھوں اور کولہوں کی ہڈیوں کو زیادہ متاثر کر رہی ہے۔

‎ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی صرف پھیپھڑوں تک محدود نہیں رہتی، ہوا میں موجود باریک ذرات، خاص طور پر پی ایم 2.5، خون میں شامل ہو کر پورے جسم میں سوزش پیدا کرتے ہیں جس کا براہِ راست اثر جوڑوں پر پڑتا ہے۔

‎طبی ماہرین کے مطابق شہروں میں خراب فضائی معیار کے دوران ایسے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جو بغیر کسی واضح وجہ کے جوڑوں کے درد، اکڑن اور حرکت میں کمی کی شکایت کرتے ہیں۔

‎یہ علامات خاص طور پر اسموگ والے دنوں میں زیادہ شدت اختیار کر لیتی ہیں۔

‎اسموگ جوڑوں میں سوزش کیسے پیدا کرتی ہے؟

‎اسموگ میں شامل پی ایم 2.5 جیسے باریک ذرات پھیپھڑوں کے ذریعے خون میں داخل ہو جاتے ہیں۔

‎یہ ذرات جسم میں مسلسل ہلکی سوزش پیدا کرتے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ جوڑوں کے کارٹلیج اور بافتوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔

‎اس کے نتیجے میں آکسیڈیٹو اسٹریس بڑھتا ہے، کارٹلیج تیزی سے گِھسنے لگتا ہے اور جوڑوں کی قدرتی مرمت کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔

‎بین الاقوامی تحقیق کے مطابق طویل مدت تک فضائی آلودگی والی جگہوں میں رہنے والے افراد میں آسٹیو آرتھرائٹس کا خطرہ زیادہ پایا گیا ہے۔

‎کندھے اور کولہے ہی کیوں زیادہ متاثر ہوتے ہیں؟

‎ماہرین کا کہنا ہے کہ کندھے اور کولہے مسلسل استعمال میں رہتے ہیں۔ کولہے وزن اٹھانے والے اہم جوڑ ہیں جبکہ کندھے زیادہ حرکت کرنے والے جوڑ ہیں۔

‎جب مسلسل سوزش ان جوڑوں پر اثر انداز ہوتی ہے تو اکڑ اور حرکت میں کمی آتی ہے، روزمرہ کاموں کے دوران درد ہوتا ہے، جوڑوں کی خرابی تیزی سے بڑھتی ہے۔

‎تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ شہری علاقوں میں رہنے والے افراد میں گٹھیا اور رمیٹی آرتھرائٹس کی شرح زیادہ ہے۔

‎کن لوگوں کو زیادہ خطرہ ہے؟

‎ڈاکٹروں کے مطابق درج ذیل افراد زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں:

‎گٹھیا کے مریض، عمر رسیدہ افراد، وہ لوگ جنہیں پہلے جوڑوں پر چوٹ آ چکی ہو اور شہری علاقوں میں رہنے والے افراد۔

‎بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر:

‎ماہرینِ صحت مشورہ دیتے ہیں کہ اسموگ والے دنوں میں غیر ضروری باہر جانے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں، سوزش کم کرنے والی غذا جیسے پھل، سبزیاں اور اومیگا تھری والی غذائیں کھائیں، ہلکی پھلکی ورزش، اسٹریچنگ اور یوگا جاری رکھیں اور جوڑوں کے مستقل درد کو نظرانداز نہ کریں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article باقاعدہ ماؤتھ واش کا استعمال بلڈ پریشر بڑھا سکتا ہے، تحقیق میں انکشاف
Next Article سال 2025 کی آخری قومی انسداد پولیو مہم کامیابی کے ساتھ ختم
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026
برطانیہ: گردن توڑ بخار سے 2 طالبعلم ہلاک، متعدد وائرس میں مبتلا
Health
مارچ 21, 2026
جوان افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافے کی اہم وجہ دریافت
Health
مارچ 21, 2026
ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے کتنی نیند ضروری ہے؟
Health
مارچ 21, 2026
ملک میں ڈینگی الرٹ جاری، تکنیکی معاونت اور سخت ایس او پیز لازم
Health
مارچ 20, 2026

You Might Also Like

Health

‎دی لانسٹ میں شائع نئی تحقیق نے پاکستان میں مشترکہ کینسر رجسٹری کے قیام کی فوری ضرورت پر زور دیا

By Neha Ashraf
Health

سردیوں میں گلے کی خراش ختم کرنے کے فوری اور آسان طریقے

By Neha Ashraf
Health

بلوچستان اور کراچی میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی

By Neha Ashraf
Health

سندھ میں پہلی بار نابینا افراد کیلئے اسکینرز اسٹک تیار

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?