MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

پاکستان میں سپر فلو کیسز کی تصدیق، ہنگامی الرٹ جاری، کن کو زیادہ خطرہ ہے؟

Last updated: دسمبر 17, 2025 9:34 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

پاکستان میں H3N2 ’’سپر فلو‘‘ وائرس کے کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے، این آئی ایچ کی جانب سے ایک ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

‎این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں H3N2 سب کلاڈ K تیزی سے پھیل رہا ہے، اور ملک میں گردش کرنے والے سپر فلو وائرس کے 20 فیصد نمونے خطرناک سب کلاڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔

‎این آئی ایچ نے وفاقی و صوبائی محکمہ صحت کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے، پاکستان میں موسمی انفلوئنزا میں غیر معمولی اور قبل از وقت اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد این آئی ایچ نے اسپتالوں کو او پی ڈی اور داخلوں میں اضافے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

‎مئی 2025 سے اب تک انفلوئنزا اے کے 66 فیصد کیسز H3N2 سے متعلق ہیں، اور صرف 6 ہفتوں میں 3 لاکھ 40 ہزار سے زائد مشتبہ فلو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، لیبارٹری ڈیٹا کے مطابق 12 فیصد نمونے H3N2 مثبت پائے گئے۔

‎این آئی ایچ کے مطابق سردیوں میں فلو کیسز میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، H3N2 وائرس بزرگوں، بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے زیادہ خطرناک قرار دیا گیا ہے، ذیابیطس، دل اور سانس کے مریض ہائی رسک گروپ میں شامل ہیں۔

‎گنجان آبادی اور بند جگہیں اس وائرس کے تیز پھیلاؤ کا سبب بن رہی ہیں، اس لیے این آئی ایچ نے انفیکشن کنٹرول اقدامات سخت کرنے کی ہدایت کی ہے، اور سپر فلوسے متعلق غلط معلومات سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔

‎این آئی ایچ نے کہا ہے کہ موسمی انفلوئنزا ویکسین اس شدید بیماری اور اموات سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے، اور موجودہ ویکسین H3N2 سب کلاڈ K کے خلاف مؤثر ہے، ہائی رسک مریضوں کے لیے جلد اینٹی وائرل علاج کی سفارش بھی کی جاتی ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ علاج میں تاخیر نمونیا اور سانس کی ناکامی کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اور ویکسینیشن کروائیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کسی بھی ملک کی ترقی یا تباہی میں صحت بنیادی عنصر ہے: مصطفیٰ کمال
Next Article شہرِ قائد میں ڈینگی کے وار ، سرکاری و نجی ہسپتالوں میں نئے کیسز رپورٹ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026
برطانیہ: گردن توڑ بخار سے 2 طالبعلم ہلاک، متعدد وائرس میں مبتلا
Health
مارچ 21, 2026
جوان افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافے کی اہم وجہ دریافت
Health
مارچ 21, 2026
ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے کتنی نیند ضروری ہے؟
Health
مارچ 21, 2026
ملک میں ڈینگی الرٹ جاری، تکنیکی معاونت اور سخت ایس او پیز لازم
Health
مارچ 20, 2026

You Might Also Like

Health

انسانی دماغ ہماری توقعات سے زیادہ اے آئی ماڈلز کی طرح کام کرتا ہے، تحقیق

By Neha Ashraf
Health

سندھ حکومت کا جعلی اسپتالوں کے خلاف بڑا فیصلہ

By Neha Ashraf
Health

جنوبی خیبرپختونخوا سے پولیو کا ایک کیس رپورٹ

By Neha Ashraf
Health

روزانہ ملٹی وٹامنز کے استعمال سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے یا نہیں؟

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?