MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

وٹامن ڈی سپلیمنٹ ڈیمنشیا سے بچاؤ میں معاون ثابت ہو سکتا ہے، تحقیق

Last updated: اپریل 6, 2026 11:24 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

ایک نئی تحقیق کے مطابق روزانہ وٹامن ڈی سپلیمنٹ لینا ڈیمنشیا سے بچاؤ میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

‎محققین کے مطابق جن لوگوں میں درمیانی عمر میں اس وٹامن کی سطح زیادہ تھی، ان کے دماغ میں کئی سال بعد الزائمر (ذہنی پسماندگی کی بیماری) سے متعلق ایک اہم پروٹین ٹاؤ کی سطح مطلوبہ مقدار سے کم تھی۔

‎پروٹین ٹاؤ اس بیماری سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس پروٹین کا دماغ میں جمع ہونا الزائمر کی بیماری کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

‎آئر لینڈ کی یونیورسٹی آف گالوے کے ریسرچر مارٹن ڈیوڈ مولیگن کے مطابق یہ نتائج امید افزا ہیں، کیونکہ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ درمیانی عمر میں وٹامن ڈی کی زیادہ سطح 16 سال بعد ٹاؤ کی کم مقدار سے جڑی ہوئی ہے۔ درمیانی عمر وہ وقت ہے جب خطرے کے عوامل میں تبدیلی زیادہ اثر ڈال سکتی ہے۔

‎کم وٹامن ڈی کی سطح ممکنہ طور پر ایک ایسے خطرے کا عنصر ہو سکتی ہے جس میں تبدیلی لا کر ڈیمنشیا کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔

‎اس تحقیق میں 793 افراد کو شامل کیا گیا جن کی اوسط عمر 39 سال تھی اور انہیں ڈیمنشیا نہیں تھا۔ تحقیق کے آغاز میں تمام شرکاء کے خون میں وٹامن ڈی کی سطح کی پیمائش کی گئی۔ تقریباً 16 سال بعد دماغ کے اسکین کیے گئے تاکہ ٹاؤ اور امائیلائیڈ بیٹا پروٹینز کی مقدار معلوم کی جا سکے، جو الزائمر بیماری کے اہم اشاریے ہیں۔

‎وٹامن ڈی کی زیادہ سطح کو 30 نینوگرام فی ملی لیٹر سے زیادہ قرار دیا گیا، جو کہ زیادہ تر ماہرین کے مطابق ہڈیوں اور مجموعی صحت کے لیے کافی ہوتی ہے۔ تقریباً ایک تہائی شرکاء کی سطح اس سے کم تھی اور صرف 5 فیصد افراد باقاعدگی سے سپلیمنٹس لے رہے تھے۔

‎اکثر سن شائن وٹامن کہلانے والا وٹامن ڈی منفرد ہے کیونکہ جسم اسے سورج کی روشنی میں خود بنا سکتا ہے۔ یہ ایک عام وٹامن کے بجائے ہارمون کی طرح کام کرتا ہے اور جسم کے کئی عوامل پر اثر انداز ہوتا ہے۔

‎ماہرینِ صحت تجویز کرتے ہیں کہ 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد روزانہ 10 مائیکروگرام وٹامن ڈی لیں، خاص طور پر اگر وہ کمزور ہوں، زیادہ تر گھر میں رہتے ہوں یا انہیں دھوپ کم ملتی ہو۔

‎جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے، خلیات کو نقصان پہنچتا ہے اور وہ ایسے کیمیائی مادے خارج کرتے ہیں جو سوزش کو بڑھاتے ہیں جبکہ جسم کی مرمت کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔ اس سے کینسر، ڈیمنشیا اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

‎سائنس دان اب یہ تحقیق کر رہے ہیں کہ آیا اس حیاتیاتی بڑھاپے کے عمل کو سست یا حتیٰ کہ روکا جا سکتا ہے۔ ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ روزانہ ملٹی وٹامن لینا جسم کی حیاتیاتی عمر کو سست کر سکتا ہے۔ محققین کے مطابق جو بزرگ افراد دو سال تک روزانہ یہ سپلیمنٹ لیتے رہے، ان کی خلیاتی سطح پر بڑھاپے کی رفتار کم رہی، جو تقریباً چار ماہ کم حیاتیاتی عمر کے برابر تھا۔

‎یہ تحقیقی رپورٹ طبی جریدے نیچر میڈیسن میں شائع ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ ملٹی وٹامن لینے والے افراد میں ان کے مقابلے میں جو پلیسیبو لے رہے تھے، ڈی این اے پر مبنی بڑھاپے کے پانچ پیمانوں میں سست روی پائی گئی۔

‎یہ تحقیق میساچوسیسٹس جنرل بریگم کے سائنس دانوں نے کی، جس میں کوسموس ٹرائل کے ڈیٹا کا استعمال کیا گیا، یہ امریکہ کی ایک بڑی تحقیق ہے جو سپلیمنٹس کے صحت پر اثرات کا جائزہ لیتی ہے۔

‎سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ ملٹی وٹامنز بڑھاپے میں صحت مند رہنے کے لیے ایک سادہ اور قابلِ رسائی طریقہ ہو سکتا ہے، اگرچہ اس کے فوائد محدود ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پیدائش کے وقت کم وزن بچوں میں جوانی کے ابتدائی دور میں فالج کا خطرہ زیادہ، تحقیق
Next Article جسم میں یہ 5 علامات پائیں تو سمجھ لیں آپ خطرے میں ہیں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
سندھ میں جان لیوا بیماری سے 7 بچوں کی اموات
Health
اپریل 7, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’ورلڈ ہیلتھ ڈے‘‘ منایا جارہا ہے
Health
اپریل 7, 2026
پنجاب میں ایڈز کے کیسز میں خطرناک اضافہ، 45 ہزار سے زائد مریض رپورٹ
Health
اپریل 7, 2026
منکی پاکس اور خسرہ پھیلنے لگا، 7 بچے موت کے منہ میں‌ چلے گئے
Health
اپریل 7, 2026
بنگلا دیش: خسرہ کے مشتبہ پھیلاؤ سے 98 بچے ہلاک، ویکسینیشن مہم تیز
Health
اپریل 6, 2026
جسم میں یہ 5 علامات پائیں تو سمجھ لیں آپ خطرے میں ہیں
Health
اپریل 6, 2026

You Might Also Like

Health

پاکستانی میڈیکل یونیورسٹیز میں ڈاکٹرز اور نرسنگ کے کورس میں اے آئی بھی شامل

By Neha Ashraf
Health

پاکستان میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا پر امن استعمال،خود آئی اے ای اے بھی معترف

By Neha Ashraf
Health

کراچی کے تمام 7 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

By Neha Ashraf
Health

‎دل کی بیماری کی قبل از وقت تشخیص کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?