MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

کینسر کا خطرہ کن بلڈ گروپ والوں کو زیادہ ہوتا ہے؟ ماہرین کا تشویشناک انکشاف

Last updated: فروری 2, 2026 9:22 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

اکثر لوگ خون کی قسم (بلڈ گروپ) کو صرف ہنگامی طبی ضرورت یا بلڈ ٹرانسفیوژن کی حد تک محدود سمجھتے ہیں، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ بلڈ گروپس والے افراد میں کینسر کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

‎حالیہ طبی تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ خون کی اقسام انسان کی مجموعی صحت، حتیٰ کہ کینسر سمیت بعض خطرناک بیماریوں کے امکانات کے بارے میں بھی اہم معلومات فراہم کر سکتی ہیں۔

‎کینسر جیسے مہلک مرض کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے تناظر میں ایک نئی تحقیق نے خاص طور پر پیٹ کے کینسر اور خون کی مخصوص اقسام کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی ہے۔

‎طبی جریدے بی ایم سی کینسر میں 2019 میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق بعض بلڈ گروپس کے حامل افراد میں معدے کے کینسر کا خطرہ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ پایا گیا ہے۔

‎پیٹ کا کینسر، جسے گیسٹرک کینسر بھی کہا جاتا ہے، معدے کی اندرونی تہہ میں کینسر کے خلیوں کی غیر معمولی افزائش کا نام ہے جو رفتہ رفتہ صحت مند خلیوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔

‎ماہرین کے مطابق طرزِ زندگی میں تبدیلی، غیر متوازن خوراک اور ماحولیاتی عوامل اس بیماری کے پھیلاؤ کی بڑی وجوہات ہیں۔

‎تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خون کی قسم اے اور اے بی رکھنے والے افراد میں معدے کے کینسر کا خطرہ نسبتاً زیادہ ہوتا ہے۔

‎مطالعے کے مطابق بلڈ گروپ اے رکھنے والے افراد میں یہ خطرہ او بلڈ گروپ کے مقابلے میں تقریباً 13 سے 19فیصد زیادہ پایا گیا، جبکہ بلڈ گروپ اے بی کے حامل افراد میں یہ خطرہ 18 فیصد تک بڑھ جاتا ہے، بعد ازاں مختلف مطالعات کے میٹا تجزیے نے بھی ان نتائج کی تصدیق کی۔

‎ماہرین نے اس حوالے سے یہ بھی نشاندہی کی ہے کہ بلڈ گروپ اے رکھنے والے افراد میں ہیلی کوبیکٹر پائلوری نامی بیکٹیریا سے متاثر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں جو معدے کے کینسر کی ایک اہم وجہ سمجھا جاتا ہے۔

‎تاہم تحقیق کے مطابق بلڈ گروپ اے کے افراد میں یہ خطرہ اس انفیکشن کے بغیر بھی برقرار رہتا ہے جبکہ بلڈ گروپ اے بی کے افراد میں ہیلی کوبیکٹر پائلوری کی موجودگی بیماری کے امکانات مزید بڑھا دیتی ہے۔

‎ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ اگرچہ خون کی قسم کو براہِ راست کینسر کی وجہ قرار نہیں دیا جا سکتا، تاہم مختلف بلڈ گروپس میں جسمانی سوزش پر قابو پانے، مدافعتی نظام کے ردعمل، خلیاتی رابطے اور معدے میں تیزاب کی سطح جیسے عوامل میں فرق پایا جاتا ہے جو کینسر کے خطرے کو متاثر کرسکتے ہیں۔

‎طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ معدے کا کینسر کئی عوامل کا نتیجہ ہوتا ہے، جن میں ناقص خوراک، سگریٹ نوشی، الکحل کا استعمال، موٹاپا، انفیکشن اور ماحولیاتی اثرات شامل ہیں۔

‎یہ بیماری ایشیا، مشرقی یورپ اور لاطینی امریکہ کے بعض حصوں میں زیادہ پائی جاتی ہے، جبکہ عمر بڑھنے کے ساتھ اس کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق یہ مرض خواتین کے مقابلے میں مردوں میں زیادہ تشخیص ہوتا ہے۔

‎ماہرین صحت کا مشورہ ہے کہ صحت مند طرزِ زندگی، متوازن غذا، تمباکو نوشی سے پرہیز اور بروقت طبی معائنہ معدے کے کینسر سمیت کئی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ورزش ڈپریشن میں مبتلا افراد کے لیے موثر قرار
Next Article بلوچستان اور کراچی میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026
برطانیہ: گردن توڑ بخار سے 2 طالبعلم ہلاک، متعدد وائرس میں مبتلا
Health
مارچ 21, 2026
جوان افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافے کی اہم وجہ دریافت
Health
مارچ 21, 2026
ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے کتنی نیند ضروری ہے؟
Health
مارچ 21, 2026
ملک میں ڈینگی الرٹ جاری، تکنیکی معاونت اور سخت ایس او پیز لازم
Health
مارچ 20, 2026

You Might Also Like

Health

سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مفت ویکسین فراہمی کا اعلان

By Neha Ashraf
Health

سندھ حکومت کا صحت بجٹ میں 8 فیصد اضافہ

By Fatima Nadeem
Health

سانپ کے کاٹنے سے متاثرہ بچے کے علاج میں کوئی غفلت نہیں برتی گئی، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز

By Neha Ashraf
Health

سول اسپتال کراچی کیلئے پہلی بار توسیع منصوبے کی منظوری

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?