MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

آخر کچھ افراد کو بار بار نزلہ زکام کا سامنا کیوں ہوتا ہے؟

Last updated: جنوری 25, 2026 12:10 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

کیا آپ اکثر نزلہ زکام کے شکار ہو جاتے ہیں جبکہ گھر کے دیگر افراد کو اس کا سامنا نہیں ہوتا؟

‎اگر ہاں تو طبی ماہرین اس کی وجہ جاننے میں کامیاب ہوگئے ہیں کہ آخر کیوں کچھ افراد کو نزلہ زکام کا سامنا بار بار ہوتا ہے جبکہ دیگر اس سے محفوظ رہتے ہیں۔

‎جرنل سیل پریس بلیو میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ نزلہ زکام کا باعث بننے والی عام ترین وجہ رینو وائرس نتھنوں کے راستوں سے داخل ہوتا ہے۔

‎جب وائرس داخل ہوتا ہے تو ناک میں بیماری کے خلاف لڑنے والے خلیات فوری طور پر متحرک ہو جاتے ہیں اور اینٹی وائرل دفاعی نظام کو حرکت میں لاتے ہیں تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

‎تحقیق کے مطابق یہ اینٹی وائرل دفاعی نظام کسی فرد کے نزلہ زکام سے بار بار بیمار ہونے یا علامات کی سنگین شدت کی روک تھام کرتا ہے۔ درحقیقت تحقیق میں بتایا گیا کہ رینو وائرس کے خلاف ہمارے جسم کا ردعمل اکثر وائرس سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

‎محققین نے بتایا کہ عام نزلہ زکام کی متعدد وجوہات ہوتی ہیں مگر رینو وائرس سب سے عام وجہ ہے۔ تحقیق میں لیبارٹری میں انسانی نتھنوں کے ماڈل کو تیار کیا گیا اور اس میں ناک کے اسٹیم سیلز کی نشوونما 4 ہفتوں تک کی گئی۔

‎اس کے بعد اس میں رینو وائرس کو داخل کرکے خلیات کے ردعمل کی جانچ پڑتال کی گئی۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ایسا ہونے پر متعدد اقسام کے خلیات کی جانب سے اینٹی وائرل ردعمل کو متحرک کیا جاتا ہے۔

‎جب یہ ردعمل وائرس کو شناخت کرتا ہے تو نہ صرف وائرس بلکہ قریبی صحت مند خلیات کو بھی ہدف بنا لیتا ہے، تاکہ وائرس پھیل نہ سکے۔ مگر جب یہ دفاعی نظام متحرک نہیں ہوتا تو آپ بار بار بیمار ہوتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ نزلہ زکام کا سامنا کرتے ہیں۔

‎محققین کے مطابق جب وائرس کو مزاحمت کا سامنا نہیں ہوتا تو وہ متاثر اور صحت مند خلیات میں اپنی نقول بنانے لگتا ہے اور سانس کی نالی کے ورم اور سانس لینے میں مشکلات جیسے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article راولپنڈی: لاپتہ 14 سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد، تحقیقات جاری
Next Article خسرہ عالمی خطرہ بن گیا، دنیا بھر میں ایک بار پھر وبا کیوں پھیل رہی ہے؟
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

فالج کے علاج معالجہ کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے ایک اور احسن اقدام ‎

By Neha Ashraf
Health

شہید بےنظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں ایڈوانس گائنی روبوٹک سرجری

By Neha Ashraf
Health

چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے 16 افراد کی حالت غیر، ہسپتال منتقل

By Ayan Ahmed
Health

نوجوانوں میں ای سگریٹس کا بڑھتا ہوا استعمال صحت کے لیے خطرہ بن گیا

By Fatima Nadeem
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?