MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

زیڈ یو ڈائیلاگز میں نوجوانوں کو تمباکو انڈسٹری کے نئے جالوں سے آگاہ کیا گیا

Last updated: ستمبر 26, 2025 8:58 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

زیاؤالدین یونیورسٹی میں زیڈ یو ڈائیلاگز کے 25 ویں سلسلے کا انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع تھا ’’ویپس، سگریٹ اور پاؤچز: جنریشن زی کے لیے نئے جال‘‘۔

‎اس مکالمے میں ایک ابھرتے ہوئے عوامی صحت کے بحران پر روشنی ڈالی گئی نوجوانوں میں ویپس، ای سگریٹ اور نکوٹین پاؤچز کے تیزی سے بڑھتے ہوئے استعمال پر ماہرین نے خبردار کیا کہ یہ مصنوعات محض تفریحی رجحانات نہیں بلکہ سوچے سمجھے جال ہیں جنہیں نوجوان نسل کو عمر بھر کی لت میں مبتلا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

‎اسلام آباد میں سوسائٹی فار آلٹرنیٹو میڈیا اینڈ ریسرچ کے پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ذیشان دانش نے تمباکو انڈسٹری کے بدلتے ہوئے ہتھکنڈوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: ’’تمباکو انڈسٹری کی تاریخ ہی چالاکی پر مبنی ہے، پہلی جنگِ عظیم میں فوجیوں کو مفت سگریٹ دینے سے لے کر آج کی نسل کو پھانسنے تک۔ ان کے لیے انسانی صحت کی کوئی اہمیت نہیں، ان کے نزدیک لوگ صرف صارف ہیں جنہیں زندگی بھر کے لیے اسیر بنا لیا جائے۔‘‘

‎انہوں نے مزید کہا کہ آج یہی ایجنڈا نئے تمباکو کی مصنوعات (NTPs) اور تمباکو ہارم ریڈکشن پراڈکٹس (THRPs) کے نام پر چھپایا جا رہا ہے۔ ’’یہ اصطلاحات نوجوانوں کو دھوکہ دینے کے لیے بنائی گئی ہیں تاکہ وہ انہیں محفوظ سمجھیں، حالانکہ یہ عمر بھر کی لت کی طرف لے جاتی ہیں۔ دنیا کے 44 سے زائد ممالک ویپس اور نکوٹین پاؤچز پر پابندی لگا چکے ہیں، لیکن پاکستان کی منڈی ان سے بھری پڑی ہے۔ یہ جدت نہیں بلکہ استحصال ہے جو ترقی کے لبادے میں پیش کیا جا رہا ہے۔‘‘

‎سماجی و نفسیاتی نقطۂ نظر سے زیاؤالدین یونیورسٹی کے اسپورٹس اینڈ ایکسرسائز ماہرِ نفسیات ڈاکٹر جمشید احمد نے کہا کہ ہم ایک ایسے دور میں جی رہے ہیں جہاں شعور بڑھ رہا ہے، مگر تمباکو کے معاملے میں ہم پیچھے جا رہے ہیں۔ ’’چمکدار تشہیر اور ہم عمروں کا دباؤ طلبہ کو ان مصنوعات کی طرف دھکیلتا ہے۔ خاندان، جو سب سے پہلا سماجی ادارہ ہے، اسے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔‘‘

‎صحت کے پہلو پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر ضیاء الدین اسپتال کے کنسلٹنٹ اور سربراہ طب پروفیسر ڈاکٹر سید علی رضا نے کہا کہ ہر سگریٹ میں 400 سے زائد نقصان دہ کیمیکلز شامل ہوتے ہیں جو جان لیوا بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ ’’کینسر وارڈ کا ایک دورہ اس لت کے پیچھے چھپے خوفناک پہلو کو ظاہر کرنے کے لیے کافی ہے۔ زندگی میں ہمیشہ انتخاب ہوتے ہیں اور درست انتخاب ہی ہونا چاہیے۔‘‘

‎پالیسی اور نفاذ کے حوالے سے سابق نگران وزیرِ تعلیم سندھ اور پرنسپل کالج آف ایجوکیشن، زیاؤالدین یونیورسٹی، رانا حسین نے کہا کہ تمباکو نوشی اب اسکول جانے والے بچوں تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ قوانین موجود ہیں لیکن کمزور نفاذ پیش رفت کو متاثر کر رہا ہے۔ ’’یہ صرف حکومت کی نہیں بلکہ والدین، اساتذہ اور اداروں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ جاگیں، اس سے پہلے کہ ہم ایک اور نسل کو کھو دیں۔‘‘

‎استقبالیہ خطاب میں پرنسپل کالج آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری، ڈاکٹر سمعیرہ خواجہ پنجوانی نے تمباکو کے استعمال کے خطرناک ارتقاء پر روشنی ڈالی—حقے اور شیشے سے ویپس اور نکوٹین پاؤچز تک۔ انہوں نے کہا: ’’یہ مصنوعات پرکشش پیکنگ میں لپٹی آتی ہیں تاکہ نوجوانوں کو دھوکہ دیا جا سکے، مگر ان کے پیچھے عمر بھر کی غلامی چھپی ہے۔ آپ اس صنعت کے ہدف نہیں بلکہ تبدیلی لانے والے ہیں جو اس سلسلے کو توڑ سکتے ہیں۔‘‘

‎سیشن کے ناظم اور زیڈ یو ڈائیلاگز کے کنوینر عامر شہزاد نے کہا کہ تمباکو کے خلاف جدوجہد صرف مصنوعات پر پابندی لگانے تک محدود نہیں بلکہ ایک پوری نسل کے مستقبل کے تحفظ کا معاملہ ہے۔ ’’ہمارے نوجوانوں کو خود کو محض صارف سمجھنے کے بجائے قائدین بننا ہوگا جو دھویں سے پاک کیمپس اور کمیونٹیز تعمیر کریں گے۔‘‘

‎یہ سیشن ایک جامع سوال و جواب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں طلبہ کے بڑھتے ہوئے شعور اور تمباکو سے پاک مستقبل کے لیے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ‎دل کی بیماری کی قبل از وقت تشخیص کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال
Next Article میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنی بیٹی کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
یورپی خلائی ایجنسی کا ’پروبا-3‘ مشن: مصنوعی گرہن کے ذریعے سورج کے رازوں کی تلاش
یورپی خلائی ایجنسی کا ’پروبا-3‘ مشن: مصنوعی گرہن کے ذریعے سورج کے رازوں کی تلاش
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 17, 2026
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال ختم، سپلائی لائن بحال
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال ختم، سپلائی لائن بحال
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اگست 17, 2026
چین کا ایشیا میں اثر و رسوخ، ٹرمپ کی ایران پر توجہ: امریکی خارجہ پالیسی میں تضاد
چین کا ایشیا میں اثر و رسوخ، ٹرمپ کی ایران پر توجہ: امریکی خارجہ پالیسی میں تضاد
تازہ ترین سیاست
اگست 17, 2026
کرسٹیانو رونالڈو کی ریٹائرمنٹ کا عندیہ: 2026 کا سیزن آخری ہو سکتا ہے
کرسٹیانو رونالڈو کی ریٹائرمنٹ کا عندیہ: 2026 کا سیزن آخری ہو سکتا ہے
تازہ ترین کھیل
اگست 17, 2026
یونان کے جزیرے خیوس میں دو آتشزدگیوں سے دو افراد ہلاک، سینکڑوں بے گھر
یونان کے جزیرے خیوس میں دو آتشزدگیوں سے دو افراد ہلاک، سینکڑوں بے گھر
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 17, 2026
اینڈرائیڈ 15 بیٹا 3: کوئیک سیٹنگز کے انٹرفیس میں بڑی تبدیلیاں
اینڈرائیڈ 15 بیٹا 3: کوئیک سیٹنگز کے انٹرفیس میں بڑی تبدیلیاں
Technology تازہ ترین
اگست 17, 2026

You Might Also Like

Health

سبزیوں پر مشتمل غذا کینسر کے خطرات کم کرسکتی ہے: تحقیق

By Neha Ashraf
Health

پی ایم ڈی سی کا بڑا اقدام، غیر معیاری فارن کالجز سے ایم بی بی ایس کرنے والوں کی چھٹی ‎

By Neha Ashraf
ہنٹا وائرس کے پھیلاؤ نے کووڈ کے بعد صحت عامہ کے پیغامات کے لیے نئے چیلنجز کھڑے کر دیے
Health

ہنٹا وائرس کے پھیلاؤ نے کووڈ کے بعد صحت عامہ کے پیغامات کے لیے نئے چیلنجز کھڑے کر دیے

By Misbah Jogyat
Health

عام ویکسین جو عمر بڑھنے کی رفتار میں کمی کرسکتی ہے

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?