MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
مذہبی

اسلام دنیا کا تیزی سے بڑھنے والا مذہب قرار، پیو رپورٹ

Last updated: جون 12, 2025 12:31 صبح
Sana Mustafa
Share
SHARE

پیو ریسرچ سینٹر کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق، اسلام اس وقت دنیا کا سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے۔ یہ تحقیق 2010 سے 2020 تک کے عالمی مذہبی اعداد و شمار کا تجزیہ کرتی ہے اور ظاہر کرتی ہے کہ مسلمانوں کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، جو تمام دیگر مذاہب کے مجموعی اضافے سے بھی زیادہ ہے۔ اس کی بڑی وجہ مسلم اکثریتی علاقوں میں بلند شرح پیدائش اور آبادی میں اضافہ ہے۔

یہ رپورٹ، جس کا عنوان پیو کا عالمی مذہبی منظرنامہ ہے، سینٹر کے دنیا بھر میں مذہبی وابستگی کے رجحانات پر مبنی تفصیلی تجزیے کا دوسرا ایڈیشن ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس دس سالہ عرصے میں عالمی مسلم آبادی میں 34 کروڑ 70 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا، جبکہ عیسائیت  جو اب بھی دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہے میں 12 کروڑ 20 لاکھ کا اضافہ ہوا، لیکن عالمی آبادی میں اس کا تناسب کم ہوا۔

پیو کے سینئر ڈیموگرافر کونراڈ ہیکٹ کے مطابق، "مسلمانوں کی آبادی میں زیادہ تر اضافہ قدرتی طور پر ہو رہا ہے، یعنی زیادہ مسلمان پیدا ہو رہے ہیں اور کم اموات ہو رہی ہیں یہ تبدیلی مذہب سے نہیں بلکہ شرح پیدائش سے جڑی ہوئی ہے۔”

دوسری طرف، عیسائیت جو اب بھی دنیا کے 2.3 ارب پیروکاروں کے ساتھ سب سے بڑا مذہب ہے (عالمی آبادی کا تقریباً %29)، اپنا عالمی حصہ کھو رہی ہے، خاص طور پر یورپ، شمالی امریکہ، اور اوشیانا جیسے روایتی عیسائی علاقوں میں۔ اس کی بڑی وجہ بالغ عمر میں لوگوں کا مذہب چھوڑنا ہے، جسے مذہبی لاتعلقی (religious disaffiliation) کہا جاتا ہے۔

یہ مطالعہ 201 ممالک کے 2700 ذرائع، جن میں مردم شماریاں اور آبادیاتی سروے شامل ہیں، پر مبنی ہے۔ تحقیق میں زرخیزی، شرح اموات، اور عمر کی تقسیم جیسے عوامل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسلمان زیادہ تر ان علاقوں میں مرکوز ہیں جہاں آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، جیسے کہ:

مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ: جہاں مسلمان آبادی کا %94.2 ہیں

سب صحارا افریقہ: جہاں مسلمانوں کا تناسب %33 ہے

ایشیا پیسفک علاقہ: جہاں دنیا کے سب سے زیادہ مسلمان بستے ہیں اور یہاں %16.2 اضافہ دیکھا گیا

دوسری جانب، وہ لوگ جو کسی مذہب سے وابستہ نہیں جنہیں عام طور پر "نونز” (nones) کہا جاتا ہے اب دنیا کا تیسرا سب سے بڑا گروہ بن چکے ہیں، جو عالمی آبادی کا %24.2 ہیں۔ یہ گروہ مغربی ممالک میں تیزی سے بڑھا ہے، جہاں بہت سے لوگ جو بچپن میں عیسائی تھے، اب کسی مذہب سے تعلق نہیں رکھتے۔ مثال کے طور پر:

شمالی امریکہ میں "نونز” کی شرح 13 فیصد پوائنٹس بڑھ کر % 30.2 ہو گئی

یورپ میں یہ شرح 6.6 پوائنٹس بڑھ کر %25.3 تک پہنچ گئی

ایشیا پیسفک علاقہ دنیا کی %78 غیر وابستہ آبادی کا گھر ہے، اور صرف چین میں ان میں سے %67 رہتے ہیں

تاہم چین میں مذہبیت کی پیمائش پیچیدہ ہے، کیونکہ وہاں بہت سے لوگ روحانی سرگرمیوں میں مصروف ہوتے ہیں لیکن کسی مخصوص مذہب کی شناخت نہیں کرتے۔

بدھ مت وہ واحد بڑا مذہب ہے جس کی مجموعی تعداد میں کمی آئی اس کی پیروکار تعداد میں 1 کروڑ 90 لاکھ کی کمی ہوئی، خاص طور پر مشرقی ایشیا میں مذہب سے وابستگی کم ہونے کی وجہ سے۔ تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تعداد بدھ مت کے ثقافتی اور روحانی اثرات کو مکمل طور پر ظاہر نہیں کرتی، کیونکہ بہت سے افراد رسمی طور پر بدھ مت کی شناخت نہیں رکھتے، لیکن اس کی تعلیمات پر عمل کرتے ہیں۔

ہندو مذہب، جو عالمی آبادی کا %14.9 ہے، نے خاص طور پر ہجرت کی وجہ سے نمایاں اضافہ دکھادی

مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ میں %62 اضافہ

شمالی امریکہ میں %55 اضافہ

بھارت دنیا کے %95 ہندوؤں کا گھر ہے

یہودی آبادی، جو اس مطالعے میں شامل سب سے چھوٹا مذہبی گروہ ہے، 2010 سے 2020 تک صرف %6 بڑھی یعنی 1 کروڑ 40 لاکھ سے بڑھ کر 1 کروڑ 50 لاکھ ہو گئی۔ یہودی دنیا کی آبادی کا صرف %0.2 ہیں، جن میں سے %45.9 اسرائیل میں رہتے ہیں — جو کسی بھی ملک میں یہودیوں کا سب سے بڑا تناسب ہے۔

یہ رپورٹ پیو کی جانب سے پہلی بار مذہبی تبدیلیوں پر بھی نظر ڈالتی ہے  یعنی لوگ کس طرح اپنے بچپن کے مذہب سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ 117 ممالک کے اعداد و شمار کے مطابق، عیسائیت اس حوالے سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، کیونکہ بہت سے بالغ افراد جو بچپن میں عیسائی تھے، اب خود کو اس مذہب سے وابستہ نہیں سمجھتے۔

یہ مطالعہ ایک تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی مذہبی منظرنامے کو اجاگر کرتا ہے، جس کی تشکیل میں شرح پیدائش، ہجرت، اور ذاتی عقائد میں تبدیلی جیسے عوامل شامل ہیں اور یہ رجحانات آئندہ دہائیوں میں دنیا بھر کی سماجی ساخت پر گہرا اثر ڈالیں گے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ڈبلیو ایم او اور ڈبلیو ایچ او نے موسمیاتی و صحت کی شراکت داری کو توسیع دی تاکہ کروڑوں افراد کو شدید موسم سے بچایا جا سکے
Next Article پی آئی اے کو 2024 میں 100 سے زائد برڈ اسٹرائیکس کا سامنا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
18 مئی سے ملک بھر میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
18 مئی سے ملک بھر میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 16, 2026
مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی: ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس کل ہوگا
مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی: ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس کل ہوگا
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 16, 2026
جولینا میڈی کین نے شمالی افریقہ میں ماحولیاتی خطرے کی گھنٹی بجا دی
جولینا میڈی کین نے شمالی افریقہ میں ماحولیاتی خطرے کی گھنٹی بجا دی
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 16, 2026
این ڈی ایم اے کی 19 سے 22 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
این ڈی ایم اے کی 19 سے 22 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 16, 2026
درشن راول پونے کے مداحوں میں ایک "پوسٹر بوائے" کے طور پر سامنے آئے ہیں، جہاں ان کی مقبولیت میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
درشن راول پونے کے مداحوں میں ایک "پوسٹر بوائے” کے طور پر سامنے آئے ہیں، جہاں ان کی مقبولیت میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
مئی 16, 2026
امریکی کمپنی کا برطانیہ میں قمری مشنز کے لیے اسپیس اسٹیشن خریدنے کا اعلان
امریکی کمپنی کا برطانیہ میں قمری مشنز کے لیے اسپیس اسٹیشن خریدنے کا اعلان
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 15, 2026

You Might Also Like

مذہبی

اسلامی نظریاتی کونسل نے شادی کی عمر کی حد کی مخالفت کر دی

By Wajeeha Batool
مذہبی

آندھرا پردیش میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ، 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

By Wajeeha Batool
مذہبیموسمیات و ماحولیات

الاقصیٰ مسجد کے قریب اصراعیلی کھدائیوں سے کشیدگی میں اضافہ، ماہرین کی تشویش

By Wajeeha Batool
مذہبی

آسٹریلوی صحافی رابرٹ مارٹن نے اسلام قبول کرنے کے فیصلے کا اعلان کردیا

By Anoosha Malik
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?