MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

“ایس ای سی پی کی غیر قانونی ٹریڈنگ ایپس سے خبردار؛ TSLWEA/TSL WEALTH جعلی قرار، عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت”

Last updated: نومبر 21, 2025 11:27 شام
Jaweria Ahmed
Share
SHARE

اسلام آباد: سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے غیر قانونی سرمایہ کاری اور ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کو فروغ دینے والے متعدد غیر مجاز افراد اور گروپس کی نشاندہی کر دی ہے اور عوام کو سختی سے خبردار کیا ہے کہ لائسنس یافتہ بروکریج ہاؤسز، مشہور شخصیات، فن فلوئنسرز اور بروکریج ایگزیکٹوز کے ناموں کا غلط استعمال کرنے والی ایپلی کیشنز سے دور رہیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق یہ جعلی پلیٹ فارمز لائسنس یافتہ بروکرز کی نقالی کر رہے ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کے لیے مشہور شخصیات اور مالی ماہرین کی تصاویر استعمال کر رہے ہیں۔ کمیشن نے خصوصی طور پر TSLWEA/TSL WEALTH نامی موبائل و ویب ایپلیکیشن کی نشاندہی کی ہے، جو غلط طور پر خود کو ٹاپ سیکیورٹیز لمیٹڈ سے منسوب کر رہی ہے۔

مزید برآں، A103–Topline Stock Strategies Hub نامی واٹس ایپ گروپ بھی اسی ایپلیکیشن کو ٹاپ سیکیورٹیز لمیٹڈ کے ساتھ جوڑ کر اس کے ذریعے سرمایہ کاری کی ترغیب دے رہا ہے، حالانکہ اس کا کمپنی سے کوئی تعلق نہیں۔

ایس ای سی پی نے واضح کیا کہ TSLWEA/TSL WEALTH نہ تو لائسنس یافتہ ہے اور نہ ہی اسے پاکستان اسٹاک ایکسچینج یا کسی بھی ریگولیٹڈ مارکیٹ میں سرمایہ کاری یا ٹریڈنگ پلیٹ فارم چلانے کی اجازت ہے۔

ریگولیٹر کے مطابق سوشل میڈیا پر اے آئی سے تیار کیے گئے گمراہ کن اشتہارات کا سلسلہ بھی دیکھنے میں آیا ہے جن میں مشہور شخصیات، فن فلوئنسرز اور معروف بروکریج ہاؤسز کے افسران کی تصاویر استعمال کر کے عوام کو واٹس ایپ گروپس میں شامل ہونے اور لسٹیڈ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے نام پر بہکایا جا رہا ہے۔

ایس ای سی پی نے خبردار کیا کہ ایسے تمام گروپس غیر قانونی ہیں اور ان میں شامل ہونے والے افراد مالی نقصان کے بڑے خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ صرف ایس ای سی پی سے منظور شدہ سیکیورٹیز اور فیوچرز بروکرز سے رابطہ کریں، جن کی فہرست پی ایس ایکس اور پی ایم ای ایکس کی سرکاری ویب سائٹس پر موجود ہے۔

کمیشن نے سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ محتاط رہیں، جعلی پلیٹ فارمز سے بچیں اور کسی بھی سروس کو اپنے پیسے یا ذاتی معلومات دینے سے پہلے اس کی اصل حیثیت کی تصدیق ضرور کریں۔ ایس ای سی پی نے غیر مجاز پلیٹ فارمز کی رپورٹ متعلقہ اداروں، گوگل، پی ٹی اے اور قانون نافذ کرنے والے حکام کو بھی بھیج دی ہے۔

عوام کو سختی سے تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ TSLWEA/TSL WEALTH یا کسی بھی ایسے فرد یا گروپ کے ذریعے رقم جمع نہ کروائیں جو غیر قانونی سرمایہ کاری پلیٹ فارمز کی تشہیر کر رہے ہوں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article “راوت میں برطانیہ پلٹ شخص کی مبینہ اجتماعی زیادتی؛ مقدمہ درج، ملزمان کی تلاش جاری”
Next Article علی پور اسکول اسکینڈل میں نئی ایف آئی آر درج، تحقیقات میں اہم پیشرفت
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

عدالت اور جرائم

لکی مروت میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

کراچی میں حافظِ قرآن نوجوان کے قتل کا معمہ حل، دو بھائیوں سمیت چار ملزمان گرفتار

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

"کراچی ناردرن بائی پاس ڈکیتی کے دوران شہری قتل، 15 سے 16 مسلح ملزمان کے خلاف مقدمہ درج”

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

رائیونڈ میں پولیس مقابلہ: دو ملزمان ہلاک، ساتھی فرار

By Jaweria Ahmed
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?