MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

بلوچستان میں جوڑے کا لرزہ خیز قتل: ملزم گرفتار، ریاستی مقدمہ درج

Last updated: جولائی 30, 2025 9:51 شام
Hannan Khani
Share
SHARE

وزیراعلیٰ بلوچستان میر صر فراز بگٹی نے اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد تصدیق کی ہے کہ ایک لڑکا اور لڑکی کے بہیمانہ قتل کے واقعے پر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند مسلح افراد لڑکے اور لڑکی کو صحرائی علاقے میں لے جا کر گولیوں سے بھون دیتے ہیں۔ دونوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، لیکن رپورٹ کے مطابق وہ عیدالاضحیٰ سے کچھ روز قبل کسی تعلق کی بنیاد پر قتل کیے گئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور ایک مرکزی ملزم کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

متاثرہ خاندان خاموش، ریاست نے مقدمہ خود درج کیا

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کراچی پریس کلب میں بتایا کہ متاثرہ جوڑے کے خاندانوں نے کوئی درخواست یا شکایت نہیں دی، جس پر ریاست نے خود مقدمہ درج کیا۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کی شناخت کر لی گئی ہے اور نادرا سے مدد لے کر دیگر افراد کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے۔ گرفتاریاں جاری ہیں اور جو بھی اس جرم میں ملوث ہوگا، چاہے وہ قاتل ہو یا جرگے کے ذریعے سہولت کار—قانون سب کے خلاف یکساں کارروائی کرے گا۔

سیاسی و سماجی رہنماؤں کا ردعمل

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس واقعے کو "درندگی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آئین و اسلام دونوں کی خلاف ورزی ہے کیونکہ عورت کو اپنے مرضی سے شادی کرنے کا حق حاصل ہے۔

سینیٹر شیری رحمٰن نے اسے ناقابلِ معافی جرم قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قبائلی رسم و رواج کے نام پر ایسے وحشیانہ مظالم کو بند کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو یہ سوچنا ہوگا کہ ظلم اکثر اپنوں کے ہاتھوں ہوتا ہے، باہر والوں کو الزام دینا آسان ہے مگر اصل ظالم کہیں اور ہوتے ہیں۔

سماجی کارکنوں کا ردعمل

بلوچ سماجی کارکن سمی دین بلوچ نے کہا کہ اس واقعے نے دل توڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی عورت تعلیم یافتہ ہے اور اپنے فیصلے خود کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہمیں اپنی بیٹیوں کو عزت دینی ہوگی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس کیس کی شفاف تحقیقات ہوں اور قاتلوں کو نشانِ عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسا کرنے کی جرات نہ ہو۔

’غیرت‘ کے نام پر قتل – ایک قومی المیہ

انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے مطابق 2024 میں ملک بھر میں غیرت کے نام پر 346 افراد کو قتل کیا گیا، جن میں سندھ اور پنجاب سرفہرست رہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کا حل صرف سخت قانون سازی نہیں بلکہ ثقافتی اور سماجی تبدیلی میں ہے۔ جب تک معاشرہ عورت کی خودمختاری کو تسلیم نہیں کرے گا، ایسے جرائم رکنے کے امکانات کم ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article غیرت کے نام پر لرزہ خیز قتل کی ویڈیو وائرل، سپریم کورٹ بار کا فوری انصاف کا مطالبہ
Next Article وزیر داخلہ محسن نقوی کی کابل میں افغان ہم منصب سے ملاقات، انسداد دہشتگردی اور سرحدی امور پر بات چیت
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
تازہ ترین کھیل
اگست 18, 2026
موسمیاتی تباہ کاریاں اور معیشت: ایک نیا اور مہنگا بحران
موسمیاتی تباہ کاریاں اور معیشت: ایک نیا اور مہنگا بحران
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
سعودی عرب: پانی کے ضیاع پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد
سعودی عرب: پانی کے ضیاع پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026

You Might Also Like

عدالت اور جرائم

سائبر کرائم مقدمات نمٹانے کے لیے پنجاب پولیس کا نیا یونٹ قائم

By Hifza Ahmed
کراچی میں پین بم دھماکے کا دعویٰ جھوٹا نکلا؛ پٹاخہ ہاتھ میں پھٹنے پر دہشت گردی کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان گرفتار
عدالت اور جرائم

کراچی میں پین بم دھماکے کا دعویٰ جھوٹا نکلا؛ پٹاخہ ہاتھ میں پھٹنے پر دہشت گردی کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان گرفتار

By Yamna Shahid
فرانسیسی میئر کو راتوں رات محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا؛ ملک کے سب سے بڑے ڈرگ مافیا کی جانب سے حملے کا سنگین خطرہ
عدالت اور جرائم

فرانسیسی میئر کو راتوں رات محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا؛ ملک کے سب سے بڑے ڈرگ مافیا کی جانب سے حملے کا سنگین خطرہ

By Yamna Shahid
عدالت اور جرائم

اچھرہ جیولری مارکیٹ سونا غبن کیس میں نئی پیشرفت، مزید مقدمہ درج

By Jaweria Ahmed
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?