تربت: بلوچستان کے شہر تربت کے نواحی علاقے بلیدہ سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
لیویز حکام کے مطابق لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق چاروں نوجوان پانچ روز قبل پکنک کے لیے گئے تھے اور واپس نہیں لوٹے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
