لاہور کے علاقے سبزہ زار کے سید پور میں 21 سالہ لڑکی پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئی۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق متوفیہ، جس کی شناخت ثانیہ کے نام سے ہوئی، موبائل ٹیلی کمیونیکیشن سمز فروخت کر رہی تھی کہ اچانک بے ہوش ہو گئی۔ اہلِ علاقہ نے فوری طور پر اسے قریبی کلینک منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔
ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کا تعلق امین پورہ، رائیونڈ سٹی سے تھا۔ پولیس نے ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت کو مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور موت کی وجوہات جاننے کے لیے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
