پشاور: فقیرآباد کے علاقے میں خوفناک واردات کے دوران گھر سے ایک مرد اور دو خواتین کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے گزشتہ رات تیز دھار آلے سے تینوں افراد کو قتل کیا، مقتولین میں ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
