MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

کافی پینے کی عادت خواتین کو بڑھاپے میں بھی جسمانی اور ذہنی طور پر فعال رکھ سکتی ہے: تحقیق

Last updated: جون 13, 2025 1:08 صبح
Fatima Nadeem
Share
SHARE

ایک طویل مدتی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وہ خواتین جو درمیانی عمر میں معتدل مقدار میں کافی پیتی تھیں، عمر رسیدہ ہونے کے باوجود جسمانی طور پر فعال، ذہنی طور پر تروتازہ اور سنگین بیماریوں سے نسبتاً محفوظ رہیں۔

یہ تحقیق امریکہ میں 47,000 سے زائد خواتین پر کی گئی اور اس کا دورانیہ 30 سال پر محیط تھا۔ تحقیق کی سربراہ اور ہارورڈ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ٹورنٹو کی ماہر غذائیت سارہ مہدوی نے ایک بیان میں کہا:
"اگرچہ ماضی میں کافی کو انفرادی صحت کے فوائد سے جوڑا گیا تھا، لیکن ہماری تحقیق پہلی ہے جو تین دہائیوں پر مشتمل مختلف پہلوؤں میں عمر رسیدگی پر کافی کے اثرات کا جائزہ لیتی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا، "تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ کیفین والی کافی — نہ کہ چائے یا ڈی کیف کافی — عمر رسیدگی کے ایسے راستے فراہم کر سکتی ہے جو ذہنی اور جسمانی کارکردگی کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔”

سارہ مہدوی اور ان کی ٹیم نے اس مطالعے کے لیے "نرسز ہیلتھ اسٹڈی” نامی ایک طویل مدتی منصوبے کا ڈیٹا استعمال کیا، جو امریکہ میں نرسز کی صحت کا ریکارڈ رکھتا ہے۔
1984 سے 2016 تک نرسز کے کھانے پینے اور صحت کے متعلق معلومات کا تجزیہ کیا گیا۔

2016 تک 3,706 خواتین ایسی تھیں جو صحت مند بڑھاپے کی شرائط پر پوری اُترتی تھیں۔ ان خواتین کی روزانہ کیفین کا تقریباً 80 فیصد ذریعہ تین چھوٹے کپ کافی تھے۔

تحقیق کے مطابق باقاعدگی سے کیفین والی کافی پینے کا صحت مند بڑھاپے پر مثبت اثر پڑا، جبکہ چائے اور ڈی کیف کافی کا کوئی خاص اثر نہ تھا — نہ فائدہ، نہ نقصان۔
اس کے برعکس، روزانہ کولڈ ڈرنکس یا کولا پینے کو بڑھاپے میں صحت پر منفی اثر سے جوڑا گیا۔

ماہرین کے مطابق صحت مند طور پر عمر رسیدہ ہونے والی خواتین کو کافی سے معمولی فائدہ ہوا — روزانہ ایک اضافی کپ (زیادہ سے زیادہ پانچ کپ تک) ان کی صحت مند بڑھاپے کے امکانات کو 2 سے 5 فیصد تک بڑھا دیتا تھا۔

لیکن جن افراد نے کولڈ ڈرنکس استعمال کیں، ان میں صحت مند بڑھاپے کے امکانات ہر گلاس پر 20 سے 26 فیصد تک کم ہو گئے — جو ایک نمایاں منفی اثر ہے۔

تاہم سارہ مہدوی نے یہ بھی واضح کیا کہ کافی کوئی جادوئی حل نہیں۔ یہ معمولی فائدہ دے سکتی ہے، مگر اچھی صحت کے لیے متوازن غذا، باقاعدہ ورزش اور تمباکو نوشی سے پرہیز جیسی دیگر مثبت عادات بھی اپنانا ضروری ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دنیا میں ماہرین کی کمی، فاسٹ ٹریک سائبر ڈگریوں میں اضافہ
Next Article دماغی کارکردگی، یادداشت اور نیند کے لیے روزمیری کے حیرت انگیز فوائد
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

کینسر ویکسین ’انٹیرومکس‘ کے پری کلینیکل ٹرائلز کامیابی سے مکمل ہو گئے: روس کا اعلان

By Neha Ashraf
کراچی: این آئی سی وی ڈی میں 12 سالہ بچے کے دل سے گولی نکال دی گئی
Healthتازہ ترین

کراچی: این آئی سی وی ڈی میں 12 سالہ بچے کے دل سے گولی نکال دی گئی

By Haris Ali
پاکستان میں تمباکو نوشی سالانہ ایک لاکھ 64 ہزار جانیں نگلنے لگی؛ ہلاکتیں ٹی بی، ایڈز اور حادثات سے بھی بڑھ گئیں
Health

پاکستان میں تمباکو نوشی سالانہ ایک لاکھ 64 ہزار جانیں نگلنے لگی؛ ہلاکتیں ٹی بی، ایڈز اور حادثات سے بھی بڑھ گئیں

By Misbah Jogyat
Health

دو ادویات کی فروخت اور استعمال پر فوری پابندی عائد

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?