کراچی – ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ہدایت پر اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے شہر بھر میں آن لائن منشیات فروش گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔
ایس ایس پی سی آئی اے عارف اسلم راؤ کے مطابق، ایس آئی یو نے سرسید کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈیلیوری رائیڈر کو گرفتار کیا جو مبینہ طور پر آن لائن منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث تھا۔
گرفتار ملزم کی شناخت عبدالحمید کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے ایک پاؤ سے زائد کرسٹل میتھ برآمد ہوئی۔ حکام کے مطابق، ملزم حب اور وندر سے منشیات خرید کر شہر کے مختلف اندرونی علاقوں میں سپلائی کرتا تھا اور ڈیلیوری کے لیے سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کا استعمال کرتا تھا۔
ملزم کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے
