MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

کراچی میں بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائمز میں نمایاں کمی، 87 فیصد کیسز حل — سندھ پولیس رپورٹ

Last updated: اکتوبر 8, 2025 8:19 شام
Jaweria Ahmed
Share
SHARE

کراچی – سندھ پولیس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال شہرِ قائد میں بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائمز کے واقعات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اے آئی جی آپریشنز کی جانب سے آئی جی سندھ کو پیش کی گئی تقابلی رپورٹ کے مطابق، مجموعی طور پر 118 بھتہ خوری کی شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے صرف 44 کیسز حقیقی بھتہ خوری سے متعلق ثابت ہوئے اور ان پر باقاعدہ تحقیقات کی گئیں، جبکہ باقی 74 شکایات کاروباری یا ذاتی تنازعات سے متعلق تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 44 تصدیق شدہ کیسز میں سے 39 کیسز حل کرلیے گئے، جس کی شرح 87 فیصد بنتی ہے۔ ان مقدمات میں ملوث 78 ملزمان کی شناخت کی گئی جن میں سے 43 گرفتار اور 5 مختلف پولیس مقابلوں میں ہلاک ہوئے۔

آئی جی سندھ سے تاجربرادری کی ملاقات کے بعد پولیس کارروائیوں میں تیزی آئی، جس کے نتیجے میں گزشتہ دس دنوں کے دوران چار خطرناک بھتہ خور — عابد ہادی، سعید، غلام قادر اور کاٹھیاواڑی گروپ کے احتشام عرف آصف برگر — مختلف مقابلوں میں مارے گئے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس تاجر برادری کے تعاون سے صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، اور معیشت میں رکاوٹ ڈالنے والے تمام عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے تجارتی مراکز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو قابلِ تحسین اقدام قرار دیا۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں پرتشدد جرائم کی یومیہ شرح جنوری 2024 میں 2.13 سے کم ہو کر ستمبر 2025 میں 1.06 ہوگئی، جو 52 فیصد کمی ظاہر کرتی ہے۔ اسی طرح موبائل فون چھیننے کے واقعات میں 38 فیصد، وہیکل چھیننے میں 43 فیصد، اور وہیکل چوری میں 34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر اسٹریٹ کرائمز میں 36 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ رواں سال اغواء برائے تاوان کے 34 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 37 مغوی شامل تھے۔ ان میں سے 35 کو پولیس نے بازیاب کرلیا، جبکہ 2 مغویوں کی بازیابی کے لیے کارروائی جاری ہے۔ پولیس نے ان کیسز میں 46 اغواء کاروں کو گرفتار اور 2 کو مقابلوں میں ہلاک کیا۔

سندھ پولیس نے واضح کیا کہ سندھ حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تاجربرادری کے باہمی تعاون سے امن و امان اور کاروباری ماحول کے استحکام کے لیے موثر اقدامات جاری رہیں گے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایف بی آئی ایس ای نے 2026 کے امتحانات سے مؤثر 10 درجوں پر مشتمل نیا گریڈنگ نظام متعارف کرا دیا
Next Article فیڈرل بورڈ (FBISE) نے 2026 کے امتحانات کے لیے پاسنگ مارکس 40 فیصد تک بڑھا دیے
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پاکستان میں پہلی بار دل کی بے ترتیبی کے علاج کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف
Health
مارچ 26, 2026
پنجاب: محفوظ خون کی منتقلی، بلڈ بینک مانیٹرنگ سخت
Health
مارچ 26, 2026
لاہور: فالج کے حملوں میں مبتلا 4 افراد کی جانیں بچا لی گئیں
Health
مارچ 26, 2026
وہ انفیکشن جو برسوں تک چھپا رہ کر جسم پر اچانک حملہ کرتا ہے
Health
مارچ 26, 2026
لاہور میں چیف منسٹر ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز
Health
مارچ 25, 2026
چیا سیڈز ہر کسی کیلئے مفید نہیں: طبی ماہرین کی اہم وارننگ
Health
مارچ 25, 2026

You Might Also Like

عدالت اور جرائم

لیاری میں ہوٹل مالک کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، واقعہ غلط فہمی کا نتیجہ قرار

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

ڈسٹرکٹ ویسٹ — تھانہ منگھوپیر پولیس کی کارروائی، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

By Hamza Baig
عدالت اور جرائم

قصور: بارش کے باعث چھٹی کرنے پر محنت کش قتل

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

گلبرگ میں 13 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

By Jaweria Ahmed
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?