MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ویسکیولر سرجنز کی شدید قلت، قیمتی اعضا ضائع ہونے کا خدشہ

Last updated: مئی 17, 2025 11:40 صبح
Niaz Ali
Share
کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ویسکیولر سرجنز کی شدید قلت، قیمتی اعضا ضائع ہونے کا خدشہ
SHARE

کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ویسکیولر سرجنز کی خطرناک حد تک کمی کا انکشاف ہوا ہے، جس کے باعث حادثات کا شکار افراد کے قیمتی جسمانی اعضا ضائع ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تقریباً ڈھائی کروڑ کی آبادی والے شہر کے بڑے سرکاری اسپتالوں، سول اسپتال اور جناح اسپتال میں صرف دو دو ویسکیولر سرجنز کام کر رہے ہیں، جبکہ ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں یہ تعداد محض ایک ہے۔ حیران کن طور پر کئی بڑے اسپتالوں میں حادثات سے متعلق مکمل اعداد و شمار بھی موجود نہیں ہیں۔ عباسی شہید اسپتال میں تاحال ویسکیولر سرجری کا شعبہ قائم نہیں کیا جا سکا، جس کے باعث مریض مہنگے نجی اسپتالوں سے علاج کرانے پر مجبور ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نجی اسپتالوں میں ویسکیولر بائی پاس سرجری کی لاگت 8 سے 25 لاکھ روپے تک پہنچ جاتی ہے، جبکہ سرکاری اسپتالوں میں یہ مہنگا علاج مفت فراہم کیا جاتا ہے۔

کراچی میں روزانہ ہونے والے ٹریفک اور صنعتی حادثات کے نتیجے میں کئی افراد اپنے ہاتھ یا پاؤں سے محروم ہو جاتے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق اگر بروقت ویسکیولر سرجری نہ کی جائے تو متاثرہ عضو کاٹنا پڑتا ہے۔

جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کا کہنا ہے کہ روزانہ اسپتال کی ایمرجنسی میں 300 سے زائد ٹریفک حادثات کے مریض لائے جاتے ہیں، جن میں سے 15 سے 20 کو فوری پیچیدہ سرجری کی ضرورت ہوتی ہے، مگر عملے کی کمی کے باعث یہ ممکن نہیں ہو پاتا۔ ان کا کہنا ہے کہ ویسکیولر سرجنز کی موجودہ تعداد مریضوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہے اور عباسی شہید اسپتال میں بھی فوری طور پر ویسکیولر سرجری کا شعبہ قائم ہونا چاہیے۔

ماہرِ صحت ڈاکٹر فہد میمن کے مطابق ویسکیولر سرجری ایک انتہائی مہارت طلب اور وقت لینے والی سپر اسپیشلٹی ہے، جس میں نوجوان ڈاکٹروں کی دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے۔ عوام کی جانب سے اس شعبے سے لاعلمی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایک ارب 21 کروڑ بجٹ کے باوجود سندھ حکومت ملیریا پر قابو پانے میں ناکام ایک ارب 21 کروڑ بجٹ کے باوجود سندھ حکومت ملیریا پر قابو پانے میں ناکام
Next Article امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر ایک بار پھر پاکستان کے حق میں بول پڑیں، بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر ایک بار پھر پاکستان کے حق میں بول پڑیں، بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بیٹری سے چلنے والا انقلابی آکسیجن جیل تیار

By Neha Ashraf
Health

سندھ بھر میں ڈینگی کی وبا شدت اختیار کرگئی، حیدر آباد سرفہرست

By Neha Ashraf
فائزر کی کووڈ-19 ویکسین سے ہنٹا وائرس نہیں ہوتا، ماہرین کی وضاحت
Health

فائزر کی کووڈ-19 ویکسین سے ہنٹا وائرس نہیں ہوتا، ماہرین کی وضاحت

By Misbah Jogyat
Health

ویڈیو اسکینڈل، ڈاکٹرز اور افسران کو شوکاز نوٹس، پی ایم ڈی سی کو خط

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?