MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
سیاست

9 مئی کا ماسٹر مائنڈ جیل میں ہے، آج قانون کی فتح کا دن ہے: عطاء اللہ تارڑ

Last updated: جولائی 31, 2025 10:20 شام
Hannan Khani
Share
SHARE

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کے مقدمات میں سنائے گئے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ روز روشن کی طرح واضح ہو چکا ہے کہ ان واقعات کا ماسٹر مائنڈ اس وقت جیل میں موجود ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج قانون کی حکمرانی اور قانونی دفعات پر عمل درآمد کی جیت کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے حملوں کے ناقابل تردید شواہد عدالت کے سامنے پیش کیے گئے تھے۔ بلوائیوں نے دفاعی تنصیبات، شہداء کی یادگاروں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، جب کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو بھی زخمی کیا گیا۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ان مقدمات کا ٹرائل طویل عرصے تک جاری رہا اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔ فیصل آباد میں دفاعی اداروں کے دفاتر پر حملے اور لاہور کے جناح ہاؤس میں پیشہ ور ڈاکوؤں کی طرز پر لوٹ مار کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان واقعات نے ریاستی اداروں کو چیلنج کیا، مگر آج انصاف کی جیت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے تھے کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں اور سزا سے بچ جائیں گے، آج ان کا یہ گمان غلط ثابت ہوا ہے۔ ان سزاؤں کے بعد کوئی شخص دوبارہ ایسی گھناونی سازش کی جرات نہیں کرے گا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تمام شواہد، بشمول ویڈیوز، کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو چکے ہیں اور یہ واضح کرتے ہیں کہ یہ حملے ایک منظم سازش کے تحت کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے ملک کے اندر بیٹھ کر دشمن کے ایجنڈے کو تقویت دینے کی کوشش کی، مگر عدلیہ اور قانون نے انہیں انجام تک پہنچایا۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ سزائیں آئین و قانون کے مطابق اور منصفانہ ٹرائل کے تحت دی گئی ہیں، جو کہ عدالتی نظام کی فتح اور انصاف کی بالا دستی کی علامت ہے۔ “ہم اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔”

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article یمنٰی زیدی کی شاندار سالگرہ کی تقریب نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی!
Next Article 26 نومبر احتجاج کیس: سابق صدر عارف علوی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، عمر ایوب، شبلی فراز سمیت 41 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
ایس ایف جے کا کراچی حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ، رینجرز کو خراجِ تحسین
ایس ایف جے کا کراچی حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ، رینجرز کو خراجِ تحسین
تازہ ترین سیاست
جون 29, 2026
کورنگی کراسنگ: تیزاب گردی کا واقعہ، نوجوان خاتون جھلس کر زخمی
کورنگی کراسنگ: تیزاب گردی کا واقعہ، نوجوان خاتون جھلس کر زخمی
تازہ ترین عدالت اور جرائم
جون 29, 2026
جولائی کے پہلے ہفتے سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز، اربن فلڈنگ کا خدشہ
جولائی کے پہلے ہفتے سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز، اربن فلڈنگ کا خدشہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 29, 2026
گوگل نے اپنے ڈیجیٹل والیٹ میں پارسل ٹریکنگ کا نیا خودکار فیچر متعارف کرا دیا
گوگل نے اپنے ڈیجیٹل والیٹ میں پارسل ٹریکنگ کا نیا خودکار فیچر متعارف کرا دیا
کاروبار اور تجارت
جون 29, 2026
اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ایرانی ریال کی قیمت میں کمی؛ سٹہ بازی اور خریداروں کی دلچسپی برقرار
اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ایرانی ریال کی قیمت میں کمی؛ سٹہ بازی اور خریداروں کی دلچسپی برقرار
کاروبار اور تجارت
جون 29, 2026
کراچی میں ڈکیتی کے دوران قتل، زخمی بہو پانچ گھنٹے مدد کی منتظر رہی
کراچی میں ڈکیتی کے دوران قتل، زخمی بہو پانچ گھنٹے مدد کی منتظر رہی
تازہ ترین عدالت اور جرائم
جون 29, 2026

You Might Also Like

بریکنگ نیوزسیاست

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران کی بحریہ دشمنوں کو نئے نقصانات پہنچانے کے لیے تیار ہے

By Shabih Abbas
ایران جنگ نے ٹرمپ کی سب سے بڑی کمزوری بے نقاب کر دی:
تازہ ترینسیاست

ایران جنگ نے ٹرمپ کی سب سے بڑی کمزوری بے نقاب کر دی:

By Misbah Jogyat
سیاست

روبیو کا امریکا-ایران ثالثی میں پاکستان کے تعمیری کردار پر ڈار کا شکریہ

By Abdul Saboor
pakistanسیاست

مولانا ادریس کا قتل: جے یو آئی (ف) کا بدھ اور جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

By Ayan Ahmed
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?