MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

پشاور میں چکن گونیا وبا کی صورت اختیار کرگیا

Last updated: اکتوبر 12, 2025 11:40 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

پشاور کے علاقے سفید ڈھیری کو چکن گونیا کی وبا نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی تصدیق محکمہ صحت نے بھی کردی ہے۔

‎ پشاور کے علاقے سفید ڈھیری میں چکن گونیا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ محکمہ صحت نے 16 کیسز میں چکن گونیا کی تصدیق کردی۔

‎مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر  ڈی ایچ او پشاور میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا جبکہ وبا کو یونین کونسل کی سطح تک محدود رکھنے کے لیے متاثرہ افراد کی سخت مانیٹرنگ اور کنٹیکٹ ٹریسنگ کی جارہی ہے۔

‎اس کے علاوہ ڈی ایچ او پشاور کو بھی روز کی بنیاد پر ہیلتھ ڈائرکٹوریٹ کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

‎سیکٹری صحت شاہد اللہ کے مطابق سفید ڈھیری کے علاقے میں چکن گونیا وائرس کے 16 کیسز کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے علاقے کو آؤٹ بریک زون قرار دے دیا ہے اور فوری ردعمل کے طور پر متعدد اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

‎چند روز قبل سفید ڈھیری میں بخار کی علامات والے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جس پر ٹیم نے موقع پر پہنچ کر 21 افراد کے نمونے حاصل کیے اور انہیں پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب خیبرپختونخوا تجزیے کیلئےبھجوایا گیا، لیب نے تجزیے کے بعد 16 افراد میں چکن گونیا کی تصدیق کی ہے۔

‎انہوں نے مزید بتایا کہ اس بابت ڈی ایچ او پشاور کو ایڈوائزری جاری کی جاچکی ہے تاکہ بروقت اقدامات سے بیماری کا سدباب ممکن ہوسکے۔ ایڈوائزری کے مطابق محکمہ صحت پشاور نے فوری طور پر آوٹ بریک کے انسداد کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

‎ڈی ایچ او آفس پشاور میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے تاکہ صورتحال کی نگرانی اور رابطہ کاری مؤثر انداز میں کی جا سکے جبکہ ایپیڈیمیولوجیکل انویسٹی گیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کی وجوہات اور ذرائع کی نشاندہی کی جا سکے۔

‎اسی طرح ویکٹر کنٹرول اقدامات جیسے کہ فوگنگ اور لاروی سائیڈنگ شروع کی گئی ہے تاکہ مچھروں کی افزائش کو روکا جا سکے۔ اس کے علاوہ عوام کیلیے آگاہی مہم بھی شروع کردی گئی ہے اور انہیں سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

‎سیکریٹری صحت نے کہا کہ متعلقہ مراکز صحت میں تشخیصی کٹس اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔آوٹ بریک کے سدباب کیلئے روزانہ کی بنیاد پر صورتحال رپورٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کو بھجوائی جائے گی۔

‎محکمہ صحت نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ مچھروں سے بچاؤ کی تدابیر اپنائیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔ ترجمان کے مطابق وبا کو یونین کونسل کی سطح تک محدود رکھنے کے لیے متاثرہ افراد کی سخت مانیٹرنگ اور کنٹیکٹ ٹریسنگ کی جا رہی ہے۔محکمہ صحت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے صورتحال پر قابو پایا جائے گا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسلام آباد، اسپتالوں، مراکز صحت میں ڈیجیٹل نظام فعال
Next Article مائیکروپلاسٹکس انسان کے پیٹ کے بیکٹیریا توازن بدل رہے ہیں: تحقیق
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

مائگرین سے خواتین کیوں زیادہ متاثر ہوتی ہیں؟

By Neha Ashraf
Health

افطار میں تلی ہوئی اشیا کا بے دریغ استعمال، گیسٹرو کے کیسز میں ہوشربا اضافہ

By Neha Ashraf
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ ویکسین: ایک انقلابی پیش رفت
Health

دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ ویکسین: ایک انقلابی پیش رفت

By Misbah Jogyat
Health

دمے کا مرض ختم کیوں نہیں ہوتا؟

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?