MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

پاکستان میں تمباکو نوشی تشویشناک حد تک بڑھ گئی، فوری پابندیوں اور مؤثر وارننگز کی ضرورت

Last updated: اکتوبر 16, 2025 11:03 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

پاکستان میں تمباکو نوشی تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے جس کے تناظر میں اسلام آباد میں سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف رائٹس آف دی چائلڈ (سپارک) کے دو روزہ مشاورتی اجلاس میں تمباکو کے خلاف جنگ میں نئے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

‎سابق نگران وفاقی وزیر اور صدر پاکستان کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے اجلاس میں کہا کہ تمباکو کی تشہیر پر مکمل پابندی اور گرافک ہیلتھ وارننگز کے سائز میں اضافہ جیسے اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

‎سپارک کے زیرِ اہتمام دو روزہ مشاورتی اجلاس کا موضوع عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی عالمی تمباکو وبا رپورٹ 2025 اور تمباکو کی تشہیر، اشتہار اور سرپرستی (TAPS) پر بہترین عالمی طریقہ کار تھا۔

‎مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی تازہ رپورٹ ایک واضح پیغام دیتی ہے کہ تمباکو اب بھی ہر سال 80 لاکھ سے زائد انسانی جانیں لے رہا ہے، جو ایچ آئی وی، تپِ دق اور ملیریا سے ہونے والی مجموعی اموات سے زیادہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمباکو نوشی کے نقصانات صرف صحت تک محدود نہیں بلکہ معیشت پر بوجھ، پیداواری صلاحیت میں کمی، اور خاندانوں پر مالی و جذباتی دباؤ کا باعث بھی بنتے ہیں۔

‎انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں تقریباً 2 کروڑ 70 لاکھ افراد تمباکو استعمال کرتے ہیں، اور ہر سال ایک لاکھ 66 ہزار سے زائد اموات تمباکو سے وابستہ بیماریوں کے باعث ہوتی ہیں۔ تاہم جنوبی ایشیا میں تمباکو کے استعمال میں 70 فیصد سے 37 فیصد تک کمی ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے، اور پاکستان بھی اسی کامیابی کو عوامی آگاہی، مضبوط تعلیمی مہمات، اور عالمی معیار کی پالیسیوں سے حاصل کرسکتا ہے۔

‎سابق رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تشویشناک اعداد و شمار کے ساتھ اصل خطرہ نوجوانوں میں تمباکو مصنوعات کی بڑھتی کشش ہے۔ ان کے مطابق دلکش پیکنگ، تقریبات کی سرپرستی، اور آن لائن تشہیر نوجوانوں کو یہ باور کراتی ہے کہ تمباکو محفوظ یا پرکشش ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ قوانین موجود ہونے کے باوجود TAPS کے کئی پہلو اب بھی رائج ہیں، جنہیں قانون سازی اور آگاہی کے ذریعے ختم کرنا ضروری ہے۔

‎پروگرام منیجر سپارک ڈاکٹر خلیل احمد ڈوگر نے بتایا کہ اگرچہ پاکستان نے تمباکو کنٹرول کے میدان میں کچھ پیش رفت کی ہے، تاہم تشہیری سرگرمیاں آج بھی صارفین کے رویے پر اثر ڈال رہی ہیں۔ ان کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے تشہیر پر مکمل پابندی عائد کی، وہاں خاص طور پر نوجوانوں میں تمباکو کے استعمال میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

‎انہوں نے کہا کہ گرافک ہیلتھ وارننگز ایک ثابت شدہ اور مؤثر ذریعہ ہیں جو نہ صرف تمباکو نوشوں کو چھوڑنے پر آمادہ کرتے ہیں بلکہ نوجوانوں کو ابتدا سے ہی روکنے میں مدد دیتے ہیں۔

‎معروف صحافی فیصل زاہد ملک نے خطاب میں کہا کہ میڈیا کا فرض ہے کہ وہ تجارتی دباؤ سے بالاتر ہو کر صحت، سچائی اور دیانت کے اصولوں پر کام کرے۔ ان کے مطابق منافع سے زیادہ عوامی تحفظ کو ترجیح دینا وقت کی ضرورت ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ ’’یہ ایک ایسی جنگ ہے جسے ہم جیت سکتے ہیں، مگر صرف اسی صورت میں جب حکومت، سول سوسائٹی، میڈیا، اساتذہ، والدین، اور نوجوان مل کر فیصلہ کن انداز میں کام کریں۔‘‘

‎اجلاس میں پالیسی سازوں، سرکاری عہدیداروں، صحافیوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں، ماہرینِ تعلیم اور نوجوان تنظیموں نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان میں گرافک ہیلتھ وارننگز کے نفاذ اور تمباکو کی تشہیر سے متعلق قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، اور زور دیا کہ مزید مؤثر اقدامات کے ذریعے تمباکو کنٹرول کی رفتار تیز کی جائے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کینسرسے بچاؤ اور پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ’سپر ویکسین‘ کی آزمائش
Next Article سوشل میڈیا بچوں کی ذہانت کم کر رہا ہے؛ نئی امریکی تحقیق نے والدین کو خبردار کردیا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

Health

اسلام آباد میں ڈینگی کے 3نئے کیس رپورٹ

By Neha Ashraf
Health

چیونگم سے فلو کے وائرس کی موجودگی کا تیزی سے پتہ لگایا جاسکتا ہے، سائنسدان

By Neha Ashraf
Health

ڈپریشن اور انزائٹی سے بچنے کا آسان طریقہ

By Neha Ashraf
Health

اسپتالوں میں نزلہ، کھانسی، ڈینگی، ملیریا کے بے پناہ کیسز، ماہرین صحت نے شہریوں کو کیا مشورہ دیا؟

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?