جوہر آباد تھانے کی حدود میں پیش آنے والی خنجر کے زور پر ڈکیتی کی واردات میں گھر کی ماسی ملوث نکلی۔
تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ ماسی نے خود گیٹ کھول کر ڈاکو کو گھر میں داخل ہونے دیا۔
ڈاکو نے رہائشی کے گلے پر خنجر رکھ کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔
جوہر آباد پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ حل کرلیا ہے، اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
