MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

ملک گیر کارروائیاں، اے این ایف نے 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلیں

Last updated: اکتوبر 21, 2025 12:05 صبح
Jaweria Ahmed
Share
SHARE

راولپنڈی – انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 12 کروڑ 36 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ کارروائیوں کے دوران ایک افغان شہری اور خاتون سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 200 کلوگرام سے زائد ہیروئن، آئس اور چرس برآمد کی گئی۔

چناب ٹول پلازہ گجرات کے قریب خاتون کے قبضے سے 4.32 کلوگرام ہیروئن اور 400 گرام آئس برآمد ہوئی، جب کہ اٹک میں یونیورسٹی کے قریب موٹرسائیکل سوار سے 600 گرام چرس ملی۔ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ طلبہ کو منشیات فراہم کرتے تھے۔

جناح ایئرپورٹ کراچی پر ریاض جانے والے مسافر کے سامان سے 13 ہزار زینیکس گولیاں برآمد ہوئیں، جبکہ کراچی کے ایک کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 1.62 کلوگرام ہیروئن ملی۔ لاہور کے کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل میں 990 گرام آئس کپڑوں کے ٹکڑوں میں بھگو کر جوتوں میں سی کر چھپائی گئی تھی۔

چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں امریکا سے آئے پارسل میں کھلونوں کے اندر سے 14 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔ کامرہ روڈ اٹک کے قریب گاڑی سے 2.59 کلوگرام ہیروئن اور 2.1 کلوگرام آئس ملی، جس پر افغان شہری سمیت 2 افراد گرفتار ہوئے۔

ہزارہ ایکسپریس وے تھاکوٹ کے قریب 14.4 کلوگرام چرس اور لک پاس ٹول پلازہ کوئٹہ کے قریب 5 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔ ویسٹرن بائی پاس ہزار گنجی کوئٹہ کے قریب 86 کلوگرام ہیروئن اور 80 کلوگرام چرس بھی برآمد کی گئی۔

تمام مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article امریکا میں علی ظفر کو ’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘ سے نوازا گیا
Next Article انٹرپول کی مدد سے ماسی گینگ کا سرغنہ گرفتار، دو خاتون ساتھی پہلے ہی زیر حراست
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
امریکہ-ایران امن معاہدے کے اعلان کے بعد ایرانی ریال کی قدر میں زبردست اضافہ
امریکہ-ایران امن معاہدے کے اعلان کے بعد ایرانی ریال کی قدر میں زبردست اضافہ
کاروبار اور تجارت
جون 17, 2026
سندھ حکومت کا 5 لاکھ مفت سولر سسٹمز دینے کا اعلان، کم آمدنی والے خاندان مستفید ہوں گے
سندھ حکومت کا 5 لاکھ مفت سولر سسٹمز دینے کا اعلان، کم آمدنی والے خاندان مستفید ہوں گے
pakistan
جون 17, 2026
پاکستان میں آج ڈالر، سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قیمتیں برقرار
پاکستان میں آج ڈالر، سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قیمتیں برقرار
کاروبار اور تجارت
جون 17, 2026
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی — 17 جون 2026
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی — 17 جون 2026
کاروبار اور تجارت
جون 17, 2026
امریکہ کے رات کے آسمان پر پراسرار ’فائر بال‘ کا نظارہ، شہری ششدر
امریکہ کے رات کے آسمان پر پراسرار ’فائر بال‘ کا نظارہ، شہری ششدر
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 17, 2026
کراچی میں گرمی اور حبس کا راج، شہر کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش کا امکان
کراچی میں گرمی اور حبس کا راج، شہر کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش کا امکان
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 17, 2026

You Might Also Like

عدالت اور جرائم

پنجاب پولیس یونیفارم کا بجٹ 68 کروڑ سے بڑھا کر 1 ارب 36 کروڑ روپے کر دیا گیا

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

ملک میں منشیات کے عادی افراد کی بڑھتی تعداد تشویشناک ہے، رانا عمران لطیف

By Hamza Baig
عدالت اور جرائم

منگھوپیر میں فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی

By M. Huzaifa Siddiqui
عدالت اور جرائم

کراچی کے علاقے کلفٹن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

By Jaweria Ahmed
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?