MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

گلبرگ کراچی میں میاں بیوی کی لاشیں برآمد، پولیس نے قتل یا خودکشی کے امکانات پر تفتیش شروع کردی

Last updated: نومبر 4, 2025 2:37 شام
Jaweria Ahmed
Share
SHARE

کراچی: شہرِ قائد کے علاقے گلبرگ رحمان آباد بلاک 5 میں ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئیں جن کی شناخت 35 سالہ خدا بخش ولد اللہ بخش اور 30 سالہ یاسمین زوجہ خدا بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مکان نمبر B-182 محمدی مسجد کے قریب واقع گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش خون میں لت پت حالت میں ملی جبکہ مرد کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور فورنزک ماہرین کو طلب کر کے شواہد اکھٹے کیے۔ بعدازاں لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق میاں بیوی کے پانچ بچے ہیں اور ان کا تعلق پنجاب کے ضلع بھکر سے ہے۔ وہ تقریباً پانچ سال قبل کراچی منتقل ہوئے تھے۔

جاں بحق شخص کے بہنوئی محمد حنیف کے مطابق میاں بیوی کے درمیان معمولی نوک جھونک رہتی تھی لیکن کبھی سنگین نوعیت کا جھگڑا نہیں ہوا۔ پیر کی شب دس بجے یاسمین سے فون پر بات ہوئی تو اس نے کہا کہ صبح آنا، تاہم رات تقریباً بارہ بجے خدا بخش کا بیٹا راشد آیا اور اطلاع دی کہ والدین جاں بحق ہو گئے ہیں۔

محمد حنیف کے مطابق، خدا بخش کے دونوں بڑے بیٹے کام پر گئے ہوئے تھے جبکہ دو چھوٹے بھائی اور بہن گھر کے صحن میں سو رہے تھے۔ واپسی پر جب کمرہ بند پایا تو کھڑکی سے جھانک کر دیکھا کہ والد پنکھے سے لٹکے ہوئے ہیں اور والدہ خون میں لت پت فرش پر پڑی ہیں۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں اور پنجاب لے جانے کے لیے راہداری (این او سی) جاری کردی۔ میاں بیوی کی تدفین ان کے آبائی علاقے بھکر میں کی جائے گی۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ قتل ہے یا خودکشی۔


Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article گلبرگ کراچی میں میاں بیوی کی لاشیں برآمد، پولیس نے قتل یا خودکشی کا زاویہ اپنالیا
Next Article لاہور جنرل اسپتال میں مریضوں کے لواحقین کی جیبیں صاف کرنے والا گروہ گرفتار
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

عدالت اور جرائم

بھکر میں زمین کے تنازع پر دو خاندانی گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

By Hifza Ahmed
عدالت اور جرائم

بدین ٹارگٹ کلنگ میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ہاتھ، سی ٹی ڈی نے چھ ملزمان گرفتار کر لیے

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

کراچی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات، دو افراد جاں بحق

By Jaweria Ahmed
Uncategorizedعدالت اور جرائم

ڈاکٹر عمر عادل سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقاریر اور نازیبا زبان استعمال کرنے پر گرفتار

By Jaweria Ahmed
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?