MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
سیاست

پیپلز پارٹی آرٹیکل 243 پر حکومت کا ساتھ دے گی، بلاول بھٹو زرداری

Last updated: نومبر 9, 2025 2:22 شام
Hafeez Alam Ghazi
Share
SHARE

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت آرٹیکل 243 پر حکومت کی حمایت کرے گی اور آئینی عدالت کے قیام کی اصولی طور پر حامی ہے تاکہ آئینی نظام اور عدالتی خودمختاری کو مضبوط بنایا جا سکے۔

کراچی میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’’ہم آرٹیکل 243 پر حکومت کے ساتھ ہیں، یہ ترمیم منظور ہونی ہے۔ پیپلز پارٹی آئینی عدالت کے قیام کی حامی ہے جو میثاقِ جمہوریت میں شامل تھی۔‘‘

ججوں کے تبادلے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تجویز ہے کہ جہاں سے جج کا تبادلہ ہو رہا ہے اور جہاں بھیجا جا رہا ہے، دونوں عدالتوں کے چیف جسٹس صاحبان کو اُس کمیشن کا حصہ بنایا جائے جو تبادلے کا فیصلہ کرے، اور یہ کمیشن متعلقہ جج کی رائے بھی لے۔

بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ دہری شہریت، الیکشن کمیشن اور دیگر نکات پر پارٹی کے اندر مکمل اتفاق رائے نہیں ہوسکا، اس لیے فی الحال ان نکات پر حمایت ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کا حصہ کم نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی صوبوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کھڑی رہے گی۔

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت بلدیاتی نظام کو ترجیح دیتی ہے، کیونکہ آئین میں بلدیاتی حکومتوں کو جو تحفظ حاصل ہے وہ پیپلز پارٹی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، تاہم پارٹی غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کی مخالف ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب مسلم لیگ (ن) نے 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے رابطہ کیا تو بلدیاتی انتخابات سے متعلق کوئی ترمیم زیرِ بحث نہیں آئی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مجوزہ 27ویں ترمیم سے صدرِ پاکستان کے اختیارات یا سویلین بالادستی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’’آئینی عدالت کا ذکر میثاقِ جمہوریت میں موجود ہے، حکومت کی تجویز بھی اسی سمت میں ہے، ہم اصولی طور پر اس کے حق میں ہیں اور دیگر نکات پر بھی بات چیت جاری رہے گی۔‘‘

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان نے ہندو یاتریوں کے داخلے سے انکار کے الزامات مسترد کر دیے
Next Article اپنی سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی روکنے کی ذمہ داری افغانستان پر ہے، عطاء اللہ تارڑ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

سیاست

امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدہ سعودی ولی عہد کے لیے بڑی سفارتی کامیابی

By Abdul Saboor
بنگلہ دیش: سابق وزیر اعظم حسینہ وطن واپسی پر گرفتار ہوں گی، عبوری حکومت کا اعلان
تازہ ترینسیاست

بنگلہ دیش: سابق وزیر اعظم حسینہ وطن واپسی پر گرفتار ہوں گی، عبوری حکومت کا اعلان

By Ayesha Masood
برطانیہ میں بڑا سیاسی بحران؛ کیئر اسٹارمر کا مستعفی ہونے پر غور، اینڈریو برنہم کے ایم پی بنتے ہی نئے وزیرِ اعظم کی تیاری
سیاست

برطانیہ میں بڑا سیاسی بحران؛ کیئر اسٹارمر کا مستعفی ہونے پر غور، اینڈریو برنہم کے ایم پی بنتے ہی نئے وزیرِ اعظم کی تیاری

By Yamna Shahid
سیاست

ایران کا جوابی حملہ: بیلسٹک میزائلوں کی بارش، اسرائیلی شہری اور فوجی اہداف نشانہ

By Hannan Khani
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?