MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

کراچی میں ڈینگی سے نوجوان لڑکی چل بسی، سندھ میں اموات 26 ہوگئیں

Last updated: نومبر 10, 2025 3:54 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

اتوار کو سندھ انفیکشس ڈیزیزز ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر (ایس آئی ڈی ایچ اینڈ آر سی) میں ایک نوجوان لڑکی ڈینگی بخار کے باعث ہلاک ہو گئی، جس کے بعد صوبے میں اکتوبر سے ہونے والی اموات کی تعداد 26 ہو گئی۔

‎ صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 19 سالہ لڑکی کورنگی کی رہائشی تھی، ذرائع کے مطابق لڑکی کو دورے پڑنے پر اہل خانہ ہسپتال لائے تھے۔

‎ایس آئی ڈی ایچ کے سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ لڑکی ڈینگی اینسفلیٹس کے ساتھ ہسپتال پہنچی، جو ڈینگی بخار کی ایک نایاب اور شدید پیچیدگی ہے، ڈاکٹر نے مزید کہا کہ لڑکی داخلے کے ایک روز بعد وفات پا گئی۔

‎ڈینگی اینسفلیٹس کی علامات میں دورے، پٹھوں کی کمزوری، الجھن یا بے ہوشی اور شعور میں تبدیلی یا کوما شامل ہیں۔

‎ذرائع کے مطابق ایس آئی ڈی ایچ اینڈ آر سی میں اس سال ڈینگی بخار سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے، جہاں اس وقت بھی ڈینگی میں مبتلا 30 مریض زیر علاج ہیں۔

‎ڈاکٹر نے کہا کہ درجہ حرارت میں کمی کے باوجود کیسز میں کمی نظر نہیں آرہی، کراچی میں کیسز میں واضح کمی دیکھنے کے لیے شاید ہمیں دسمبر تک انتظار کرنا پڑے گا۔

‎سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 727 افراد کے ڈینگی کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے جن میں 269 کا تعلق کراچی اور 458 افراد کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔

‎محکمہ صحت کے بیان میں کہا گیا کہ اس وقت سرکاری ہسپتالوں میں 271 اور نجی ہسپتالوں میں 171 زیرِ علاج ہیں، صوبائی کیسز کا مجموعی شمار اس ماہ 6 ہزار 708 ہو گیا ہے، جبکہ اس سال مجموعی طور پر 12 ہزار 284 کیسز درج کیے گئے ہیں۔

‎ماہرین کے مطابق ڈینگی ایک متعدی بیماری نہیں ہے، لیکن بخار کے پہلے چار سے پانچ دنوں میں متاثرہ شخص وائرل وائرس مچھر تک منتقل کر سکتا ہے، جو دوسروں کو متاثر کر سکتا ہے۔ حتیٰ کہ صحتیابی کے دوران بھی اگر ایڈیز مچھر موجود ہوں تو حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article خبردار! حمل کے تحفظ، بلڈ پریشر اور دل کی تکلیف کی یہ دوائیں ہرگز استعمال نہ کریں
Next Article سعودی عرب کے حج 2026 کے لیے نئے طبی قواعد، وزارت مذہبی امور کی عازمینِ حج اور طبی عملے کو سخت وارننگ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
کولوراڈو دریا کا سکڑتا ہوا بہاؤ: گرینڈ کینین میں کشتی رانی کا بدلتا منظرنامہ
کولوراڈو دریا کا سکڑتا ہوا بہاؤ: گرینڈ کینین میں کشتی رانی کا بدلتا منظرنامہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
بیجنگ میں ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز کا آغاز: 2,000 سے زائد روبوٹس میدان میں
بیجنگ میں ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز کا آغاز: 2,000 سے زائد روبوٹس میدان میں
Technology تازہ ترین
اگست 18, 2026
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
تازہ ترین کھیل
اگست 18, 2026

You Might Also Like

Health

پنجاب میں "کلینک آن وہیلز” سے کچی آبادیوں میں علاج کی سہولت

By Fatima Nadeem
Health

پاکستان میں ادویات کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ

By Neha Ashraf
Health

قومی ادارہ صحت نے حیدر آباد میں  نئے پولیو کیس کی تصدیق کردی

By Neha Ashraf
Health

کراچی کے ڈاکٹرز کا کارنامہ، دل اور پھیپھڑے ناکارہ ہونے کے باوجود نوجوان کی زندگی بچالی

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?