MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا افغان حکومت سے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ

Last updated: نومبر 11, 2025 11:36 شام
Sana Mustafa
Share
SHARE

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن کارروائی کرے، اس یقین دہانی کے ساتھ کہ پاکستان امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پائیدار ترقی کی بنیاد امن اور استحکام پر قائم ہوتی ہے، کیونکہ کوئی بھی معاشرہ اُس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک امن و سلامتی قائم نہ ہو۔

وزیراعظم نے پاکستان کی دہشت گردی اور بیرونی جارحیت کے خلاف مزاحمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کے ساتھ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ مئی میں مشرقی سرحد پر بلا اشتعال حملے کیے گئے جبکہ گزشتہ ماہ افغان سرزمین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی، جس کا پاکستان نے مؤثر اور بھرپور جواب دیا۔

شہباز شریف نے واضح کیا کہ افغان حکومت کو سمجھنا ہوگا کہ ٹی ٹی پی جیسے گروہوں کی حمایت سے امن قائم نہیں ہوسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ “اگر افغان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتی ہے تو پاکستان مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔”

دو روزہ انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس میں آذربائیجان، ازبکستان، کینیا، فلسطین، مراکش، روانڈا، لائبیریا، بارباڈوس اور نیپال کے وفود شریک ہیں۔ اس کانفرنس کا مقصد عالمی امن، ترقی اور بین الاقوامی پارلیمانی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستانی کرکٹر حسن نواز کے ہاں بیٹے کی پیدائش
Next Article جماعت اسلامی کے سربراہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو ایگزیکٹو طاقت پر قبضہ قرار دے دیا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
لاہور میں چیف منسٹر ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز
Health
مارچ 25, 2026
چیا سیڈز ہر کسی کیلئے مفید نہیں: طبی ماہرین کی اہم وارننگ
Health
مارچ 25, 2026
وزن میں کمی سے مدافعتی نظام بہتر، کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے
Health
مارچ 25, 2026
ہائی کولیسٹرول دبلے افراد میں بھی دل کے دورے کا سبب بن سکتا ہے، ماہر امراض قلب
Health
مارچ 25, 2026
تپ دق صحت، سماجی اور معاشی چیلنج، مکمل خاتمہ کیا جائے گا: شہباز شریف
Health
مارچ 24, 2026
ہیپاٹائٹس سی کی زیرِ آزمائش دوا سے متعلق انکشاف
Health
مارچ 24, 2026

You Might Also Like

تازہ ترین

دہلی کے ریڈ فورٹ کے قریب دھماکے میں 8 ہلاک، آگ نے کئی گاڑیاں نگل لیں

By Sana Mustafa
تازہ ترین

لاہور بدستور مشرق سے آنے والی ہواؤں کی لپیٹ میں، فضائی معیار خطرناک حد تک خراب

By Aiza Uddin
تازہ ترین

مہنگے بیوٹی پارلرز اور بھاری فیس لینے والے ڈاکٹرز ایف بی آر کی نگرانی میں

By Aiza Uddin
تازہ ترینکھیل

فخر زمان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ اور ڈی میرٹ پوائنٹ عائد

By Salman Khan
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?