لاہور: راوی روڈ پر معمولی جھگڑے کے دوران شہری کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
پولیس کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر تین افراد نے مل کر شہری کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے نہ صرف متاثرہ شخص کے بال مونڈ دیے بلکہ اس کا چہرہ بھی کالا کردیا، جس سے اسے شدید ذلت اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم، جس کی شناخت ظہیر کے نام سے ہوئی ہے، کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دیگر مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
