ڈرگ کنٹرول پنجاب نے کھانسی کے شربت سمیت مختلف ادویات کو سب اسٹینڈرڈ قرار دے کر فروخت روکنے اور انہیں واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
ادارے کی جانب سے ایک الرٹ جاری کر کے کہا گیا ہے کہ ڈیلرز، ہول سیلرز اور ریٹلرز میں سے کسی کے پاس متعلقہ مصنوعات موجود ہیں تواسے فوری طور پر واپس کر دیا جائے۔
الرٹ میں ناقص بیج والی ادویات اور کھانسی کے شربت کے نام اور تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔
ان میں ایریکوف کھانسی کے شربت کو سب اسٹینڈر قرار دیا گیا ہے جس میں ’ڈائی ایتھائلین گلائیکول‘ حد سے زیادہ ہونے پر واپس لینے کا حکم دیا گیا ہے۔
اسی طرح لورٹاڈین ٹیبلٹ 10 ملی گرام، سیف میڈ 100 ملی لیٹر اور کریم کناڈرائین کو فوری واپس کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
