MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
کھیل

پشاور زلمی کا ایچ بی ایل پی ایس ایل معاہدہ میں توسیع کا فیصلہ

Last updated: نومبر 24, 2025 10:10 شام
Niaz Ali
Share
پشاور زلمی کا ایچ بی ایل پی ایس ایل معاہدہ میں توسیع کا فیصلہ
SHARE

کراچی: پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتھ اپنے فرنچائز معاہدے میں توسیع پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، جبکہ دیگر فرنچائزز کو منگل تک فیصلہ کرنا ہوگا۔ دوسری جانب ملتان سلطانز کے معاملات بدستور حل طلب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حال ہی میں پی ایس ایل اور اس کی فرنچائزز کی ویلیوایشن مکمل کی، جس کی بنیاد پر نئی فرنچائز فیس مقرر کی گئی۔ پہلے فرنچائزز کو 20 نومبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، جسے بڑھا کر 25 نومبر کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز سے فرنچائز مالکان کے درمیان مشاورت جاری تھی، اور پشاور زلمی نئی شرائط ماننے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے، جبکہ دیگر فرنچائزز بھی جلد فیصلہ متوقع ہے۔

ادھر ملتان سلطانز کو پی سی بی کی جانب سے نئے معاہدے سے متعلق کوئی باضابطہ خط موصول نہیں ہوا۔ لیگ اور اس کے عہدیداروں پر مسلسل تنقید کے بعد ٹیم کے مالک علی ترین کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا جسے انہوں نے طنزیہ انداز میں ویڈیو میں پھاڑ دیا، جس سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا۔

فی الحال ملتان سلطانز کا کیس التوا کا شکار ہے۔ اگر منگل تک پیش رفت نہ ہوئی تو پی سی بی نئی بولی کا عمل شروع کرنے کا اختیار رکھتا ہے، اور علی ترین ڈسپلنری بنیادوں پر اس عمل میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔ علی ترین نے حالیہ بیانات میں قانونی کارروائی کا بھی عندیہ دیا ہے۔

دو نئی ٹیموں کی تیاری شروع

ساتویں اور آٹھویں پی ایس ایل ٹیموں کی فروخت کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ چند روز قبل اشتہار جاری کیا گیا تھا جس کے بعد متعدد کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

پی سی بی نے چھ شہروں کی فہرست جاری کی ہے، اور کامیاب بولی دینے والے خریدار ان میں سے اپنی ٹیم کا نام منتخب کر سکیں گے۔
شارٹ لسٹڈ شہر:
فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت۔

نئی فرنچائزز کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان

پاکستان سپر لیگ کے مطابق دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہوگی۔
یہ پی ایس ایل کی توسیع کے سفر میں اہم سنگ میل ہے، جس سے لیگ کی کمرشل ویلیو، کھیل کے مواقع اور فین انگیجمنٹ مزید بڑھنے کی توقع ہے۔

پی ایس ایل، جو اب دنیا کی ممتاز ٹی20 لیگز میں شامل ہے، مسلسل ترقی کی جانب گامزن ہے، اور پی سی بی کو نئے اسٹیک ہولڈرز کے شامل ہونے کا انتظار ہے تاکہ پاکستان کرکٹ کو مزید فائدہ پہنچایا جا سکے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پی ایس بی نے ارشد ندیم کے کوچ پر عائد تاحیات پابندی کو کالعدم قرار دے دیا پی ایس بی نے ارشد ندیم کے کوچ پر عائد تاحیات پابندی کو کالعدم قرار دے دیا
Next Article ڈکی بھائی کو مبینہ جوا ایپ کی تشہیر کے کیس میں ضمانت مل گئی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Uncategorizedکھیل

امبولو امریکا روانگی سے محروم، سوئٹزرلینڈ کی ورلڈ کپ تیاریوں میں رکاوٹ

By Muzammil Nabi Khan
"جذبے اور جنون کے ساتھ کھیلیں"؛ ٹوٹنہم کے نئے مینیجر رابرٹو ڈی زیربی کا اپنی ٹیم کو اہم پیغام
کھیل

"جذبے اور جنون کے ساتھ کھیلیں”؛ ٹوٹنہم کے نئے مینیجر رابرٹو ڈی زیربی کا اپنی ٹیم کو اہم پیغام

By Yamna Shahid
کھیل

علی رضا کی شاندار بولنگ، کراچی کنگز کا اسکور 182 تک محدود

By Ayan Ahmed
کھیل

قذافی اسٹیڈیم کی پچ کو ‘غیر تسلی بخش’ قرار، آئی سی سی نے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا

By Ayan Ahmed
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?