MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

دنیا بھر میں ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد 4 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی

Last updated: دسمبر 3, 2025 4:38 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق دنیا بھر میں ہومن امیونو ڈیفیشنسی وائرس (ایچ آئی وی) سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ چکی، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقی خطے میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ افراد رہتے ہیں۔

‎عالمی ادارہ صحت کے مطابق 4 کروڑ 80 لاکھ میں سے 6 لاکھ 10 ہزار افراد مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقی خطے میں رہائش پذیر ہیں، جہاں سالانہ نئے انفیکشنز کی تعداد کم از کم ایک دہائی میں تقریباً دگنی ہوچکی ہے۔

‎عالمی ادارے کے مطابق مذکورہ خطوں میں 2016 میں 37,000 افراد وائرس سے مبتلا تھے، جن کی تعداد 2024 میں بڑھ کر 72,000 تک جا پہنچی، خطے میں کم از کم 10 میں سے 4 افراد ایچ آئی وی سے متعلق اپنی حیثیت جانتے ہیں جب کہ صرف تین میں سے ایک شخص علاج حاصل کر رہا ہے۔

‎عالمی ادارے کے مطابق ایڈز کی رسپانس ایک اہم موڑ پر داخل ہو رہی ہے، عالمی سطح پر ایچ آئی وی کے لیے وقف فنڈنگ کم ہو رہی ہے جو کئی دہائیوں کی ترقی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

‎ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اب ایچ آئی وی ایک دائمی علاج پذیر انفیکشن بن چکا ہے لیکن 2030 تک ایڈز ختم کرنے کے ہدف تک پہنچنے کے لیے فوری طور پر فنڈنگ بڑھانے اور مضبوط ایچ آئی وی خدمات کی ضرورت ہے۔

‎عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ عالمی سطح پر فنڈنگ کم ہونے سے نئے ایچ آئی وی انفیکشنز اور اموات کی تعداد بڑھے گی، صحت کے نظام پر زیادہ دباؤ پڑے گا اور 2030 تک ایڈز ختم کرنے کا ہدف نامکمل ہوگا۔

‎عالمی ادارہ صحت نے ایچ آئی وی کی جلد تشخیص اور علاج کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد لینے پر بھی زور دیا۔

‎خیال رہے کہ ایچ آئی وی ایک وائرس ہے جو جسم کی امیون سسٹم پر حملہ کرتا ہے، خاص طور پر سفید خون کی خلیات کو تباہ کرتا ہے، جس سے متاثرہ شخص کی امیونٹی کمزور ہو جاتی ہے۔

‎ایچ آئی وی انفیکشن کا کوئی علاج نہیں ہے، تاہم موثر ایچ آئی وی روک تھام، تشخیص، علامتوں کے علاج اور دوسرے ہونے والے انفیکشنز کے علاج سے ایچ آئی وی انفیکشن کو کنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے اور ممکن ہے کہ ایچ آئی وی کبھی ایڈز میں تبدیل نہ ہو۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ‎لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ
Next Article محمد نواز 2025ء میں پاکستان کی ٹی20 ٹیم کے نمایاں ترین کھلاڑی قرار محمد نواز 2025ء میں پاکستان کی ٹی20 ٹیم کے نمایاں ترین کھلاڑی قرار
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

کراچی: استعمال شدہ سرنجیں لگانے سے 200 بچے ایچ آئی وی کا شکار

By Neha Ashraf
Health

سندھ میں جوان میں کانگو وائرس کی تصدیق، عید سے پہلے ہنگامی صورتحال

By Amna Iqbal
Health

اوباڑہ میں خسرہ سے ایک اور بچی جاں بحق ، تعداد دو ہو گئی

By Neha Ashraf
Health

کووڈ-19 کی ویکسین حاملہ خواتین کو پیچیدگیوں سے بچاتی ہے: تحقیق

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?