MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

جامعہ کراچی: شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام عالمی یوم خوارک کے موقع پر سیمینار کا انعقاد

Last updated: اکتوبر 17, 2025 10:17 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

جامعہ کراچی کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ خوراک کے موقع پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں ماہرین نے پاکستان میں خوراک کے بحران، غذائی عادات میں عدم توازن اور زرعی پالیسیوں کی ناکامی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

‎جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو زرعی ملک کہا جاتا ہے، مگر بدقسمتی سے آج بھی کئی اہم اجناس ہمیں بیرونِ ملک سے درآمد کرنا پڑتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پیداواری صلاحیت یا تو ضروریات کے مطابق نہیں ہے یا پھر ناقص منصوبہ بندی اور غلط پالیسیوں کے باعث پیداوار منڈی تک پہنچنے سے پہلے ہی ضائع ہو جاتی ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے محدود رقبے پر زیادہ اور معیاری پیداوار حاصل کر رہے ہیں، جس سے وہ نہ صرف اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں بلکہ برآمدات کے ذریعے معیشت کو مستحکم بناتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو بھی دقیانوسی زرعی طریقے چھوڑ کر جدید ٹیکنالوجی اپنانی چاہیے تاکہ زرعی زمین کا مؤثر استعمال ممکن بنایا جا سکے۔

‎ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سید محمد غفران سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان شدید غذائی بحران سے دوچار ہے اور غیر صحت مند خوراکی رجحانات صحتِ عامہ کے لیے خطرے کی گھنٹی بن چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی عوام فی کس سالانہ 22 سے 24 کلوگرام چکنائی (Fat) استعمال کرتے ہیں، جو دنیا بھر میں بلند ترین سطح پر ہے۔ ان کے مطابق چکنائی، چینی، نمک اور ٹرانس فیٹس کا زیادہ استعمال دل کے امراض، ہائی بلڈ پریشر اور دیگر بیماریوں میں اضافہ کر رہا ہے، جو ملکی معیشت پر بھی بوجھ ہے۔

‎فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) کے فوڈ سسٹمز اور ماحولیاتی ماہر اقتصادیات ڈاکٹر پیدرو آندریس گارزون ڈیلواکس نے کہا کہ پاکستان تیزی سے شہری ملک بنتا جا رہا ہے، دیہی آبادی میں ایک فیصد جبکہ شہری آبادی میں 2.35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خوراک کا شعبہ معیشت پر کثیر الجہتی اثرات رکھتا ہے اور عوامی و نجی مفادات کے امتزاج سے ترقی کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

‎صدرِ شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عبد الحق نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں فصل کی کٹائی کے بعد نقصانات 10 فیصد سے کم ہیں، جبکہ پاکستان میں یہ شرح 30 فیصد تک پہنچ جاتی ہے، جو بہتر انفراسٹرکچر کی کمی کی نشاندہی کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برازیل 70 سے 80 فیصد پھلوں کو جوس میں پروسیس کرتا ہے، جب کہ پاکستان صرف 3 فیصد پھلوں کو ویلیو ایڈڈ مصنوعات میں تبدیل کرتا ہے۔

‎رئیس کلیہ علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر مسرت جہاں یوسف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ورلڈ فوڈ ڈے ہمیں یاد دلاتا ہے کہ خوراک کی تیاری، حفاظت اور غذائیت میں بہتری ہی ایک محفوظ اور صحت مند مستقبل کی ضمانت ہے۔

‎سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر نصرت جبیں سمیت دیگر ماہرین نے بھی خطاب کیا۔ ماہرین نے اتفاق کیا کہ پاکستان میں خوراک کے ضیاع کو کم کرنے، جدید ٹیکنالوجی اپنانے اور غذائی عادات میں توازن پیدا کرنے کی فوری ضرورت ہے تاکہ قوم کو صحت مند اور غذائیت سے بھرپور مستقبل فراہم کیا جا سکے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کے والد کو بھی قطرے پلا دیے
Next Article این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر طاہر صغیر کا صحت مند معاشرے کے لیے جنک فوڈ کے خلاف سخت حکومتی اقدامات پر زور
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 368 پوائنٹس اضافے سے بند
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 368 پوائنٹس اضافے سے بند
Economy تازہ ترین
ستمبر 30, 2026
کراچی میں ورلڈ میری ٹائم ڈے منایا گیا، سمندری شعبے کی اہمیت اجاگر
کراچی میں ورلڈ میری ٹائم ڈے منایا گیا، سمندری شعبے کی اہمیت اجاگر
بریکنگ نیوز
ستمبر 30, 2026

You Might Also Like

Health

سندھ میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، صحت حکام کی وارننگ

By Neha Ashraf
کچھ بچے دوسرے بچوں کے مقابلے میں زیادہ بیمار کیوں ہوتے ہیں؟ 
ArticleHealth

کچھ بچے دوسرے بچوں کے مقابلے میں زیادہ بیمار کیوں ہوتے ہیں؟ 

By Misbah Jogyat
Health

نوجوانوں میں ذہنی امراض کی بنیادی وجہ کیا ہے؟ ماہرین نے بتادیا

By Neha Ashraf
Health

گنگا رام اسپتال کے بلڈ بینک سے طبی عملہ غائب، سکیورٹی گارڈ خون نکالتا رہا

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?