MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
کھیل

نیشنل گیمز: پاک آرمی 48 گولڈ میڈلز کے ساتھ سبقت میں، کم عمر کائنات ابراہیم نے سب کو حیران کر دیا

Last updated: دسمبر 8, 2025 11:40 شام
Niaz Ali
Share
نیشنل گیمز: پاک آرمی 48 گولڈ میڈلز کے ساتھ سبقت میں، کم عمر کائنات ابراہیم نے سب کو حیران کر دیا
SHARE

نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے 48 گولڈ میڈلز کے ساتھ اپنی برتری مزید مضبوط کرلی ہے۔ واپڈا 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان نیوی 7 گولڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

صرف 9 سال کی عمر میں سندھ کی ننھی ایتھلیٹ کائنات ابراہیم نے 10 ہزار میٹر ریس میں کانسی کا تمغہ حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا اور کم عمر میڈل یافتہ ایتھلیٹ بن گئیں۔

مردوں کے فٹبال ایونٹ میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی اور پاکستان ایئر فورس کی ٹیموں نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ سیمی فائنلز 10 دسمبر جبکہ فائنل 12 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

نیشنل گیمز کی 100 میٹرز اسپرنٹ میں واپڈا کے سمیع اللہ اور فائقہ ریاض نے سبقت لے جا کر ملک کے تیز ترین مرد و خاتون ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ارشد ندیم نے جویلن تھرو میں 81.81 میٹرز کی شاندار تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ مجموعی طور پر ایتھلیٹکس مقابلوں میں 11 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہو چکا ہے۔

اہم نتائج

100 میٹرز (مرد):
سمیع اللہ (واپڈا) نے 10.30 سیکنڈ میں ریس جیت کر گولڈ حاصل کیا۔ آرمی کے عثمان علی نے سلور اور راشد ریاض نے برانز جیتا۔

100 میٹرز (خواتین):
فائقہ ریاض (واپڈا) نے 11.40 سیکنڈ میں گولڈ حاصل کیا۔ خولہ عمر (ایچ ای سی) نے سلور جبکہ تمین خان (آرمی) نے برانز لیا۔

جویلن تھرو (مرد):
ارشد ندیم (واپڈا) نے 81.81 میٹرز کی تھرو کے ساتھ گولڈ جیتا۔ یاسر سلطان (واپڈا) نے سلور اور محمد ابرار (آرمی) نے برانز حاصل کیا۔

5000 میٹرز (مرد):
آرمی کے محمد اختر نے 14:36.41 کے ساتھ گولڈ جیتا۔ عامر سہیل (واپڈا) نے سلور اور محمد زوہیب (پی اے ایف) نے برانز حاصل کیا۔

ہائی جمپ (خواتین):
واپڈا کی نورین فاطمہ نے 1.53 میٹر کے ساتھ گولڈ، امتل رحمان (ایچ ای سی) نے سلور اور عروج ایوب (آرمی) نے برانز جیتا۔

لانگ جمپ (مرد):
نیوی کے انصر عباس نے 7.68 میٹر کے ساتھ گولڈ، فراز خان (واپڈا) نے سلور اور رضوان الدین (آرمی) نے برانز جیتا۔

شاٹ پٹ (مرد):
جمشید علی (آرمی) نے 16.95 میٹر کے ساتھ گولڈ حاصل کیا۔ نوشیروان (آرمی) نے سلور اور صاحبزادہ کاشف (ایچ ای سی) نے برانز لیا۔

شاٹ پٹ (خواتین):
نبیلہ کوثر (آرمی) نے 12.48 میٹر کے ساتھ گولڈ، خدیجہ ماہوین (ایچ ای سی) نے سلور اور پنجاب کی میمونہ نے برانز جیتا۔

10 ہزار میٹرز (خواتین):
واپڈا کی ماریہ بی بی نے 44:21.40 کے ساتھ گولڈ جیتا۔ ممتاز نعمت (نیوی) نے سلور جبکہ سندھ کی 9 سالہ کائنات نے برانز حاصل کر کے سب کی داد سمیٹی۔

پول والٹ (خواتین):
نوریں حسین (آرمی) نے 2.90 میٹر کے ساتھ گولڈ، عمارہ شاہین (واپڈا) نے سلور اور عظمیٰ شاہین (آرمی) نے برانز جیتا۔

3000 میٹرز اسٹپل چیس (مرد):
طلحہ سلیم (آرمی) نے 9:11.40 کے ساتھ گولڈ میڈل جیت لیا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026 کے روڈ شو کے دوران قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے بتایا کہ پی ایس ایل نے انہیں نہ صرف پہچان دی بلکہ اسی لیگ کی بدولت وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑی اے بی ڈویلیئرز سے بھی مل سکے۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 17 سال سے کرکٹ کھیل رہے ہیں لیکن پی ایس ایل کے بعد ہی لوگوں نے انہیں پہچاننا شروع کیا۔ فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ اگر وہ کرکٹر نہ بنتے تو شاید کسی ملازمت میں مصروف ہوتے، ان کے منتخب ہونے کی خبر بھی گھر والوں کو جیو نیوز کے ذریعے ملی۔ لندن کے لارڈز میں منعقد روڈ شو میں بابر اعظم نے بتایا کہ پی ایس ایل نے انہیں دنیا بھر کے بڑے کرکٹرز جیسے کمار سنگاکارا، مہیلا جے وردھنے اور آندرے رسل سے ملنے کا موقع دیا۔ لیکن ان سب میں سب سے خاص ملاقات اے بی ڈویلیئرز سے ہوئی، جن سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا۔ صاحبزادہ فرحان نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں نہ صرف انہیں پہچان ملی بلکہ انہوں نے غیر ملکی کرکٹرز کے ساتھ کھیل کر اور بابر اعظم کے ساتھ رہ کر بہت کچھ سیکھا۔ حارث رؤف کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ان کے کیریئر کے لیے سب کچھ ہے، اگر وہ اس لیگ کا حصہ نہ بنتے تو شاید آج کرکٹ میں نہ ہوتے۔ سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی روڈ شو کے دوران لوکل پلیئرز کے غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھانے سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ سنا کر محفل کو خوشگوار بنا دیا۔ بابر اعظم اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے کیسے ملے؟
Next Article اسموگ کے باعث، سانس، دل اور آنکھوں کے امراض بڑھنے کا خدشہ، ایڈوائزری جاری
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
تازہ ترین کھیل
اگست 18, 2026
موسمیاتی تباہ کاریاں اور معیشت: ایک نیا اور مہنگا بحران
موسمیاتی تباہ کاریاں اور معیشت: ایک نیا اور مہنگا بحران
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
سعودی عرب: پانی کے ضیاع پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد
سعودی عرب: پانی کے ضیاع پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026

You Might Also Like

نیشنل چیمپئنز کپ: پانچ ٹیمیں، ایک ٹرافی اور قومی ٹیم میں واپسی کا امتحان
تازہ ترینکھیل

نیشنل چیمپئنز کپ: پانچ ٹیمیں، ایک ٹرافی اور قومی ٹیم میں واپسی کا امتحان

By Haris Ali
کھیل

شان مسعود کا بابر اعظم پر بھرپور اعتماد: ‘وہ اب بھی پاکستان کے بہترین بیٹر ہیں’

By Ayan Ahmed
کھیل

میسی نے میدان کو یادگار لمحے میں بدل دیا

By Hannan Khani
کھیل

پتھیرانا کی آمد سے کے کے آر کو تقویت، لکھنؤ میں نچلے درجے کی دو ٹیموں کا اہم ٹاکرا

By Muzammil Nabi Khan
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?