اسلام آباد: تھانہ بھارہ کہو کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں دو خواتین جاں بحق ہو گئیں، جس کے بعد پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ مقتولہ اسماء عزیز کے شوہر عبدالعزیز کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق اسماء بی بی اپنی بہن سے ملنے اس کے گھر گئی تھیں کہ اسی دوران ایک نامعلوم شخص گھر میں داخل ہوا اور فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیں۔
واقعے میں جاں بحق ہونے والی ایک خاتون نے تین سالہ بچے کو سوگواران میں چھوڑا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
