MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

جاپان کا پاکستان کو پولیو ویکسین کی خریداری کیلئے 3.5 ملین ڈالر نئی گرانٹ کا اعلان

Last updated: دسمبر 19, 2025 8:55 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

جاپان کی حکومت نے پاکستان کی پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں مسلسل تعاون جاری رکھتے ہوئے ضروری اورل پولیو ویکسین کی خریداری کے لیے 3.5 ملین امریکی ڈالر کی نئی گرانٹ کا اعلان کردیا۔

‎اعلامیے کے مطابق پاکستان پولیو ایریڈیکیشن انیشیٹو (پی ای آئی) ان فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے 2026 میں پولیو مہم کے لیے ویکسین کی 24 ملین سے زائد خوراکوں کی خریداری کرے گا۔

‎پاکستان عالمی سطح پر ان دو ممالک میں سے ایک ہے جو ابھی تک پولیو وائرس کی منتقلی نہیں روک سکا ہے اور 2025 میں اب تک پاکستان میں پولیو کے 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور بتایا گیا کہ لاعلاج بیماری کے خاتمے کی فوری کوشش میں حکومت پاکستان نے شراکت داروں کے تعاون سے روڈ میپ ٹو زیرو کے تحت نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان26-2025 تیار کیا ہے جس کا مقصد ملک بھر میں پولیو کی منتقلی روکنا ہے۔

‎پاکستان میں جاپان کے سفیر اکامٹسو شیوچی نے پاکستان کی صحت کی ترجیحات کے لیے جاپان کے طویل مدتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کا ماننا ہے کہ بچوں کو قابل روک تھام کی بیماریوں سے بچانا کسی ملک کے مستقبل میں سب سے اہم سرمایہ کاری ہے۔

‎انہوں نے کہا اس تعاون کے ذریعے ہم پاکستان، یونیسیف اور تمام شراکت داروں کے ساتھ کھڑے ہونے کے اپنے عزم کی تجدید کرتے ہیں جو پولیو کے خاتمے کے ہمارے مشترکہ مقصد کے لیے انتھک محنت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

‎جاپان کی نئی گرانٹ پی ای آئی کو پولیو ویکسین کی خریداری اور ترسیل کے لیے اہم فنڈ فراہم کرے گی، پاکستان میں جاہیکا کے چیف ناہوکی میاتا نے اس موقع پر ہر بچے کو ضروری پولیو ویکسین حاصل کرنا یقینی بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے پختہ عزم کی تعریف کرتے ہوئے ان کوششوں کو سراہا۔

‎انہوں نے کہا کہ ویکسینز بچوں اور کمیونٹیز کی حفاظت کے لیے سب سے زیادہ مؤثر طریقوں میں سے ایک ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اس سپورٹ کو فرنٹ لائن ورکرز کی لگن اور والدین اور کمیونٹیز کی شمولیت کے ذریعے مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے گا۔

‎وزیراعظم کی فوکل پرسن فار پولیو ایریڈیکیش عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ ہمارا مشترکہ مقصد ہے اور جاپان کے تعاون سے ویکسین کی ہر خوراک ہمیں پولیو سے پاک پاکستان کے قریب لاتی ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پروگرام اور اپنے فرنٹ لائن ورکرز پر جاپان کے مسلسل اعتماد کے لیے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

‎پاکستان میں یونیسیف کی نمائندہ پرنیل آئرن سائیڈ نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی جانب پاکستان کی پیش رفت میں جاپان کی حمایت بدستور اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ اس تعاون سے اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ ہر بچہ چاہے وہ کہیں بھی رہتا ہو، پولیو ویکسین حاصل کرے اور ہم بچوں کے تحفظ، صحت کے نظام کو مضبوط بنانے اور پولیو سے پاک مستقبل کی تعمیر کے لیے یونیسیف، حکومت پاکستان اور ملک بھر کی کمیونٹیز کے ساتھ جاپان کی شراکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

‎جاپان کی حکومت پاکستان کی پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں دیرینہ شراکت دار ہے اور 1996 سے جاپان نے پاکستان بھر میں یونیسیف کے ذریعے لاکھوں بچوں کی حفاظت کے لیے 245 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ کی گرانٹس اور قرضے فراہم کیے ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حکومت کا انسولین کی گھروں تک مفت فراہمی کا آغاز
Next Article ایس آئی ایف سی کے تعاون سے قومی بلڈ ٹرانسفیوژن پالیسی کے نفاذ کا تاریخی اقدام
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

کراچی: نگلیریا کا شکار مریض انتقال کر گیا

By Neha Ashraf
یوگا سے کینسر کے مریضوں میں بے چینی اور بے خوابی میں کمی، تحقیق میں انکشاف
Health

یوگا سے کینسر کے مریضوں میں بے چینی اور بے خوابی میں کمی، تحقیق میں انکشاف

By Misbah Jogyat
Health

سندھ میں ڈینگی سے مزید 4 افراد جاں بحق، ایک دن میں 1200 نئے کیسز رپورٹ

By Neha Ashraf
Health

سائنس دانوں کا کووڈ کی بوسٹر ویکسین سے متعلق اہم انکشاف!

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?