MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

کراچی میں بھتہ خوری کے خلاف آواز بلند، بیرون ملک نیٹ ورکس بے نقاب

Last updated: دسمبر 22, 2025 12:35 صبح
Jaweria Ahmed
Share
SHARE

چیف پولیس چیمبر لائژن کمیٹی حفیظ عزیز نے کراچی میں تاجروں سے بھتہ خوری کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی سطح پر مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حفیظ عزیز نے بتایا کہ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو تاجروں سے بھتہ وصول کرنے والے عناصر کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے خط لکھا تھا، تاہم تاحال ایک بھی ریڈ وارنٹ جاری نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اختیارات دیے جائیں تو ایک ہفتے کے اندر کراچی میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ اختیارات کا ہے، معلومات کا نہیں، کیونکہ ایجنسیاں بخوبی جانتی ہیں کہ بھتہ خوری کے نیٹ ورک کے پیچھے کون لوگ ہیں۔

حفیظ عزیز نے کہا کہ تاجر برادری کو صرف جان کا تحفظ چاہیے اور سوال یہ ہے کہ وہ کس سے تحفظ مانگے۔ ان کے مطابق بھتہ خور ایران اور دیگر ممالک میں بیٹھ کر دھمکیاں دیتے ہیں، اگر اتنے طاقتور ہیں تو کراچی آ کر سامنے آئیں۔

دوسری جانب آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بتایا کہ بلڈرز، تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھتہ وصولی کے واقعات پر پولیس نے تفصیلی رپورٹ تیار کر لی ہے، جس کے مطابق آباد (ABAD) کے اراکین سے متعلق بھتہ وصولی کے 8 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق پہلا واقعہ 27 ستمبر کو ملیر میں پیش آیا، جس کا مقدمہ اسی روز ملیر سٹی تھانے میں درج کیا گیا۔ 13 دسمبر کو قادری ہاؤس پر چھاپے کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جو ملیر میں بھتہ وصولی میں ملوث تھے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ بھتے کی کال ایران کے نمبر سے وصی اللہ لاکھو گروپ کی جانب سے کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق دوسرا واقعہ 30 ستمبر کو بہادرآباد میں پیش آیا، جہاں بھتے کی کال ایک بار پھر ایران کے نمبر سے موصول ہوئی۔ اس کیس میں خضر نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا، جو آن لائن ایپلیکیشنز کے ذریعے بھتہ وصول کرتا تھا۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیسرا واقعہ 2 دسمبر کو سولجر بازار میں پیش آیا، جہاں دبئی کے نمبر سے بھتے کی کال کی گئی۔ اس کارروائی میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ پانچ کو گرفتار کیا گیا۔ اسی علاقے میں دسمبر کے دوران ایران کے نمبر سے ایک اور کال موصول ہوئی، جس میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

مزید رپورٹ کے مطابق صدر کے علاقے میں بھتے کی پانچویں کال ایرانی نمبر سے موصول ہوئی، چھٹی کال گلشن اقبال میں ایک بلڈر کو نائیجریا کے نمبر سے کی گئی، جبکہ ناظم آباد میں بھی نائیجریا کے نمبر سے کال موصول ہونے پر درخشاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔

پولیس نے بتایا کہ دسمبر میں گارڈن کے علاقے میں ایک بلڈر کو فلپائن کے نمبر سے بھتے کی کال موصول ہوئی۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے گینگ کے 8 ملزمان کو گرفتار کیا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ کراچی سے جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس اور دیگر ادارے دن رات کام کر رہے ہیں اور بہت جلد شہر میں جرائم پر مؤثر قابو پا لیا جائے گا۔


Caption (English)

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article لاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی، لیسکو اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار
Next Article بنوں ٹاؤن شپ میں فائرنگ، تین افراد جاں بحق، ایک زخمی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 368 پوائنٹس اضافے سے بند
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 368 پوائنٹس اضافے سے بند
Economy تازہ ترین
ستمبر 30, 2026
کراچی میں ورلڈ میری ٹائم ڈے منایا گیا، سمندری شعبے کی اہمیت اجاگر
کراچی میں ورلڈ میری ٹائم ڈے منایا گیا، سمندری شعبے کی اہمیت اجاگر
بریکنگ نیوز
ستمبر 30, 2026
پی ٹی آئی کا 4 اکتوبر کا مارچ: ممکنہ کشیدگی پر شکوک وارننگ
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
CTE کو زندہ افراد میں شناخت کرنا: نئی تحقیق سے امید
بلاگ
ستمبر 29, 2026
ٹرمپ حکام نرسنگ ہومز کے لیے کووڈ-19 رپورٹنگ کی لازمی شرائط ختم کر سکتے ہیں
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
ستمبر 29, 2026

You Might Also Like

عدالت اور جرائم

لاہور کے مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

کراچی مفلوج: موسلا دھار بارشوں سے سات افراد جاں بحق، شہر کا 40 فیصد اندھیرے میں ڈوب گیا

By Jaweria Ahmed
کراچی: گھر کے باہر طالب علم سے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
تازہ ترینعدالت اور جرائم

کراچی: گھر کے باہر طالب علم سے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

By Ayesha Masood
عدالت اور جرائم

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی مختلف ٹارگٹڈ کارروائیاں — 6 منشیات فروش گرفتار

By Hamza Baig
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?