MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

ناقص صفائی کے باوجود پمز ہسپتال انتظامیہ نے کمپنی کو ایک سال کی توسیع دیدی

Last updated: دسمبر 31, 2025 10:52 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

اسلام آباد کے مرکزی سرکاری ہسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی انتظامیہ کے انوکھے قواعد و ضوابط ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گئے ہیں، جہاں صفائی کی ناقص خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کو بھاری جرمانوں اور متعدد وارننگ نوٹسز کے باوجود مزید ایک سال کی توسیع دے دی گئی ہے۔

‎سرکاری دستاویزات کے مطابق ‘پمز’ میں صفائی کی خدمات انجام دینے والی کمپنی “عمران اینڈ کو” کو مختلف اوقات میں مجموعی طور پر 15 وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے، ان نوٹسز میں دورانِ ٹینڈر صفائی کا مطلوبہ سامان پورا نہ کرنے، صفائی کی مشینوں اور آلات کی قلت، اور افرادی قوت کی شدید کمی جیسے سنگین امور کی نشاندہی کی گئی، دستاویزات سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ رواں برس کمپنی سے 60 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا، پمز کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کمپنی کو جرمانے کے ساتھ ساتھ شوکاز نوٹس بھی جاری کئے گئے تھے۔

‎دستاویزات کے مطابق رواں سال “عمران اینڈ کو” کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے بنائی گئی خصوصی کمیٹی نے بھی کمپنی کی مجموعی کارکردگی پر عدم اطمینان کا باضابطہ اظہار کیا، کمیٹی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شام اور رات کی شفٹوں میں صفائی کے عملے کی شدید کمی پائی گئی، جس کے باعث مریضوں اور تیمارداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس کے باوجود حیران کن طور پر پمز کے شعبۂ پرچیز نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کی منظوری سے کمپنی کو آئندہ سال کے لیے بغیر ٹینڈر توسیع دینے کی منظوری دے دی.

‎مزید برآں نومبر میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد بھی کمپنی کو مزید 3 وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے، جو انتظامیہ کے فیصلے پر مزید سوالات کو جنم دیتے ہیں، شفافیت اور احتساب کے دعووں کے برعکس پمز انتظامیہ کا یہ اقدام اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ٹھیکوں کے نظام اور کارکردگی کی بنیاد پر فیصلوں پر نظرثانی کی اشد ضرورت ہے، مریضوں، طبی ماہرین اور سول سوسائٹی کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جائیں تاکہ عوامی صحت اور سرکاری وسائل کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آنکھوں کے معمولی مرض سے پیدا ہونیوالی خطرناک بیماری
Next Article خطرہ بڑھ گیا، منکی پاکس کے 2 نئے مریضوں کی تصدیق
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

سپر فلو: ہسپتال ہزاروں مریضوں سے بھر گئے وارننگ جاری

By Neha Ashraf
Health

امریکہ میں عدالت کے فیصلے کے بعد کووڈ ویکسینز غیر یقینی صورتحال کا شکار

By Shabih Abbas
Health

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اساتذہ کی ٹرانسفر کے متعلق بڑا فیصلہ

By Neha Ashraf
Health

نوابشاہ: ایچ آئی وی کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?