MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

پاکستان اور دنیا بھر میں کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

Last updated: فروری 4, 2026 10:20 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد اس موذی بیماری کے بارے میں عوامی آگاہی پیدا کرنا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، کینسر دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مرض بن چکا ہے، اور یہ پیچیدہ بیماری مختلف عناصر کی وجہ سے لاحق ہو سکتی ہے۔

‎کینسر کی 36 اقسام ہیں، اور اس کا بنیادی سبب عمر میں اضافے کے ساتھ ساتھ تمباکو نوشی، شراب نوشی، موٹاپا اور فضائی آلودگی کو بتایا گیا ہے۔ پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد کینسر کے مریض سامنے آتے ہیں، جن میں سے 70 فیصد مریض بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے اپنی زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔

‎مردوں میں منہ، جگر، بڑی آنت، پھیپھڑوں اور پروسٹیٹ کینسر کے کیسز عام ہیں، جبکہ خواتین میں چھاتی کا کینسر سب سے زیادہ پایا جا رہا ہے۔ اووری، منہ، رحم کے نچلے حصے اور بڑی آنت کا کینسر بھی بڑھ رہا ہے۔ بچوں میں خون کا سرطان اور نوعمر بچوں میں ہڈیوں کا کینسر زیادہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ تمباکو نوشی، پان، گٹکا، چھالیہ، نسوار، جنک فوڈ اور ورزش نہ کرنے سے بھی کینسر کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

‎آنکالوجسٹ پروفیسر عباس کھوکھر کا کہنا ہے کہ بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے سے ہر سال پاکستان میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد کینسر کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔

‎وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے کینسر کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کینسر اموات کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے، اس کی روک تھام اور کنٹرول کو قومی ترجیح بنائیں گے۔

‎صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کینسر کے خلاف کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان میں کینسر کی بیماری کی سنگینی کو سمجھنا ضروری ہے۔

‎وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ سرطان کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینسر دنیا بھر میں اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے اور پاکستان نے کینسر کی تحقیق، علاج اور مریضوں کی دیکھ بھال میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

‎شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بروقت شناخت، مؤثر علاج اور باقاعدہ ورزش اس بیماری کو روکنے میں مدد دے سکتی ہے، اور کینسر کے مؤثر علاج کے لیے جلد تشخیص ضروری ہے۔ انہوں نے عوام کو کینسر سے پاک مستقبل کے لیے فعال اقدامات اٹھانے کی دعوت دی۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ماہرین نے ممکنہ نئی عالمی وباء سے متعلق خدشہ ظاہر کر دیا
Next Article ‎2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی ملک بھر میں جاری، نیشنل ای او سی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

گردوں اور جگر کے مریضوں کیلئے وارننگ: یہ 8 سپلیمنٹس خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں

By Neha Ashraf
Health

آزاد کشمیر میں 117 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

By Neha Ashraf
Health

بلوچستان: 2025 کے دوران شہریوں میں دل کے امراض کی شرح کافی زیادہ رہی

By Neha Ashraf
Health

صبح کی دھوپ ایک قدرتی شفا بخش ذریعہ، نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف ‎

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?