MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

لاہور: امراض قلب کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ

Last updated: فروری 27, 2026 1:42 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

صوبائی دارالحکومت میں دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کی ایمرجنسی پر غیر معمولی دباؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

‎رپورٹ کے مطابق گزشتہ 8 ماہ کے دوران پی آئی سی ایمرجنسی میں 2 لاکھ 82 ہزار 962 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ اس عرصے میں 20 ہزار 530 پروسیجرز مکمل کیے گئے، اسی دوران 4 ہزار 719 پرائمری پی سی آئیز انجام دی گئیں۔

‎اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں سب سے زیادہ 40 ہزار 936 مریضوں نے ایمرجنسی کا رخ کیا، اس ماہ 2 ہزار 726 پروسیجرز اور 627 پرائمری پی سی آئی کی گئیں، جبکہ جنوری 2026 میں 36 ہزار 879 مریض رپورٹ ہوئے، جن میں 3 ہزار 180 پروسیجرز اور 740 پرائمری پی سی آئیز کی گئیں۔

‎ذرائع کے مطابق معمولی ہارٹ اٹیک کے مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کیے جانے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے جبکہ بعض مریضوں کو او پی ڈی میں طویل عرصے کے لیے ریفر کیا جا رہا ہے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایمرجنسی میں فوری پرائمری پی سی آئی نہ ہونے کے باعث سنجیدہ مریض بار بار ایمرجنسی آنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

‎دوسری جانب ایم ایس پی آئی سی اور ترجمان ڈاکٹر عامر بٹ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی میں آنے والے تمام مریضوں کو دستیاب استعداد کے مطابق فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، مریضوں کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود پروسیجرز اور انجیو پلاسٹی کا عمل بھی جاری ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ذیابیطس ٹائپ ٹو، 90 فیصد افراد متاثر ہوتے ہیں
Next Article افطار میں تلی ہوئی اشیا کا بے دریغ استعمال، گیسٹرو کے کیسز میں ہوشربا اضافہ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
ورچوئل سیلز کس طرح مستقبل میں طب کے شعبے میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں؟
بریکنگ نیوز
نومبر 18, 2026
پاک فوج نے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا
بریکنگ نیوز
نومبر 18, 2026
پاکستان کا فتح تھری سپرسانک کروز میزائل کا کامیاب تجرباتی لانچ
بریکنگ نیوز
نومبر 18, 2026
سفارتی کشیدگی کے باوجود شی جن پنگ نے جاپانی رہنما کا استقبال کیا
بریکنگ نیوز
نومبر 18, 2026
ایک غیر معمولی سفارتی اقدام، چین پہنچنے پر شی جن پنگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال کیا۔
بریکنگ نیوز
نومبر 18, 2026
علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں ڈریمز نیٹ ورک کے اشتراک سے کامیاب ریکروٹمنٹ سیشن
علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں ڈریمز نیٹ ورک کے اشتراک سے کامیاب ریکروٹمنٹ سیشن
تازہ ترین تعلیم
نومبر 16, 2026

You Might Also Like

Health

‎دنیا میں 2.5 ملین، پاکستان میں 9 سے 11 لاکھ نرسز کی ضرورت ہے: وزیر صحت

By Neha Ashraf
Health

روزانہ آم کھانے سے صحت کو ہونے والے حیرت انگیز فائدے کا انکشاف

By Neha Ashraf
صحت کی سہولیات تک رسائی میں تفاوت کے خلاف ملک بھر میں شہریوں کی اصلاحات کے لیے مہم
Health

صحت کی سہولیات تک رسائی میں تفاوت کے خلاف ملک بھر میں شہریوں کی اصلاحات کے لیے مہم

By Misbah Jogyat
Health

قدیم غار سے ملنے والا منجمد بیکٹیریا 10 اقسام کی اینٹی بائیوٹکس کیخلاف مزاحم

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?