MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ

Last updated: مارچ 22, 2026 8:20 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

نئے اعداد و شمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آنتوں کا کینسر اب 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے ہونے والی اموات کی بڑی وجہ بن گیا ہے۔

‎ماہرین نے آنتوں کے کینسر کے کیسز میں ’’سونامی‘‘ جیسے اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

‎اس ماہ امریکن کینسر سوسائٹی (اے سی ایس) کی جانب سے شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ بیماری، جسے کولوریکٹل کینسر بھی کہا جاتا ہے، 20 سے 49 سال کی عمر کے افراد کو غیر معمولی حد تک ہلاک کر رہی ہے۔

‎اس تشویشناک تحقیق کے مطابق ہر سال تقریباً 3 فیصد نوجوان بالغ افراد میں آنتوں کے کینسر کی تشخیص میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ 2026 میں امریکا میں 158,850 نئے کیسز اور 55,230 اموات متوقع ہیں۔

‎گزشتہ سال کے تجزیوں سے یہ بھی سامنے آیا کہ برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا سمیت کئی ممالک میں 50 سال سے کم عمر افراد میں آنتوں کے کینسر کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث اس بیماری میں اضافے پر خدشات بڑھ رہے ہیں۔

‎ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واضح ہو چکا ہے کولوریکٹل کینسر کو اب صرف عمر رسیدہ افراد کی بیماری نہیں کہا جا سکتا۔

‎کینسر ریسرچ یوکے کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 25 سے 49 سال کے افراد میں مجموعی طور پر کینسر کی تشخیص کی شرح میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

‎اگرچہ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس رجحان کی ایک وجہ بڑھتی ہوئی آبادی اور بہتر تشخیصی نظام بھی ہو سکتا ہے، لیکن تشویش برقرار ہے۔

‎اے سی ایس کی حالیہ تحقیق میں امریکی آبادی کے کینسر کے اعداد و شمار اور اموات کی شرح کا تجزیہ کیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ 2004 کے بعد سے آنتوں کے کینسر سے اموات میں ہر سال ایک فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔

‎ابھی تک یہ واضح نہیں کہ اس اضافے کی بنیادی وجہ کیا ہے، لیکن حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زیادہ چکنائی اور کم فائبر والی غذا قبض کا باعث بنتی ہے، جس سے فضلہ نچلی آنت میں زیادہ دیر تک رہتا ہے اور بیکٹیریا خلیوں کے ڈی این اے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

‎پروسیسڈ گوشت اور ماحولیاتی آلودگی جیسے زرعی ادویات (پیسٹی سائیڈز) بھی ممکنہ سرطان پیدا کرنے والے مادوں کی نمائش میں اضافہ کرتے ہیں، جو ریکٹم میں جمع ہونے والے فضلے کے ذریعے اثر انداز ہوتے ہیں۔

‎ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ لوگ کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے لیے کئی احتیاطی تدابیر اختیار کر سکتے ہیں۔ مثلاً پودوں اور فائبر سے بھرپور غذا کھانا، صحت مند وزن برقرار رکھنا، جسمانی طور پر متحرک رہنا، تمباکو نوشی سے پرہیز کرنا، الکحل کا استعمال ترک کرنا اور ذہنی دباؤ کو کنٹرول کرنا شامل ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Next Article کم چکنائی والی ویگن غذائیں ذیابیطیس کے مریضوں کے لئے مفید، تحقیق
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
18 مئی سے ملک بھر میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
18 مئی سے ملک بھر میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 16, 2026
مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی: ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس کل ہوگا
مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی: ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس کل ہوگا
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 16, 2026
جولینا میڈی کین نے شمالی افریقہ میں ماحولیاتی خطرے کی گھنٹی بجا دی
جولینا میڈی کین نے شمالی افریقہ میں ماحولیاتی خطرے کی گھنٹی بجا دی
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 16, 2026
این ڈی ایم اے کی 19 سے 22 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
این ڈی ایم اے کی 19 سے 22 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 16, 2026
درشن راول پونے کے مداحوں میں ایک "پوسٹر بوائے" کے طور پر سامنے آئے ہیں، جہاں ان کی مقبولیت میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
درشن راول پونے کے مداحوں میں ایک "پوسٹر بوائے” کے طور پر سامنے آئے ہیں، جہاں ان کی مقبولیت میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
مئی 16, 2026
امریکی کمپنی کا برطانیہ میں قمری مشنز کے لیے اسپیس اسٹیشن خریدنے کا اعلان
امریکی کمپنی کا برطانیہ میں قمری مشنز کے لیے اسپیس اسٹیشن خریدنے کا اعلان
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 15, 2026

You Might Also Like

Health

چند سیکنڈ کی ’شارٹ ویڈیوز‘ کے گہرے اور خطرناک اثرات، خطرے کی گھنٹی بج گئی

By Neha Ashraf
Health

سماعت کو نقصان پہنچانے والی 5 عام ادویات

By Neha Ashraf
Health

کراچی: مستقبل کے ڈاکٹروں میں ذہنی سکون اور نیند کی ادویات کے استعمال کا انکشاف

By Neha Ashraf
Health

پنجاب، اسپتالوں کے سی سی ٹی وی کیمرے سیف سٹی اتھارٹی سے منسلک کرنے کا فیصلہ

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?