MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

فلو کی تمام اقسام سے تحفظ دینے والا نیزل اسپرے تیار

Last updated: مارچ 23, 2026 10:53 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

سائنس دانوں نے ناک کے ذریعے استعمال ہونے والا ایسا اسپرے تیار کیا ہے جو فلو کی مختلف اقسام سے بچاؤ میں محفوظ اور مؤثر ہے، یہ پیش رفت موسمی انفلوئنزا کی وباؤں کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی حکمت عملیوں کا باعث بن سکتی ہے۔

‎ویکسین کی تیاری کے باوجود موسمی انفلوئنزا اب بھی ہر سال چھ لاکھ 46 ہزار اموات کا سبب بنتا ہے، وائرس کی نئی اقسام بھی مسلسل سامنے آ رہی ہیں جس سے ویکسین کی پچھلی نسلیں کم مؤثر ہو جاتی ہیں اور نئی اقسام ممکنہ وبا کے خطرات کا باعث بنتی ہیں۔

‎محققین نے لوگوں کو انفلوئنزا سے بچانے کے لیے مختلف احتیاطی حکمت عملیوں کی تلاش کی ہے، جن میں اینٹی باڈی تھراپیز بھی شامل ہیں، لیکن انجیکشن کی شکل میں زیادہ تر ایسی تھراپیز ناک جیسے میوکوسلیعنی جھلی والے مقامات میں بڑی مقدار میں اینٹی باڈیز پیدا نہیں کرتیں۔

‎اب ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ کے سائنس دانوں نے ’CR9114‘ تیار کی ہے، جو ایک اینٹی انفلوئنزا اینٹی باڈی ہے جسے ناک کے ذریعے جسم میں داخل کیا جا سکتا ہے۔

‎ابتدائی مرحلے کے کلینیکل ٹرائل میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صحت مند رضاکاروں کی ناک میں اسپرے کیے جانے پر یہ اینٹی باڈیز وائرس سے جڑ جاتی ہیں اور اسے ناکارہ بنا دیتی ہیں۔

‎محققین نے 143 شرکا پر مشتمل دو ٹرائلز میں یہ بھی پایا کہ اینٹی باڈی نیزل اسپرے انسانوں کے لیے محفوظ اور قابل برداشت ہے، ’سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسن‘ میں شائع ہونے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے لکھا کہ انٹرا نیزل (ناک کے ذریعے دی جانے والی) CR9114 تمام خوراکوں اور نظام الاوقات میں محفوظ اور قابل برداشت تھی۔

‎تحقیق میں کہا گیا کہ یہ ڈیٹا انسانوں میں افادیت کے مطالعے کے لیے بنیاد فراہم کرتا ہے اور تجویز کرتا ہے کہ انٹرا نیزل CR9114 انفلوئنزا وائرس کے لیے ایک مؤثر مدافعتی تحفظ ثابت ہو سکتا ہے۔

‎تجرباتی نیزل اسپرے کا مختلف مقداروں اور نظام الاوقات میں مکاک بندروں پر بھی ٹیسٹ کیا گیا، اگرچہ نیزل اسپرے کے نتیجے میں ناک میں اینٹی باڈیز جمع ہو گئیں، جہاں وائرس سب سے پہلے حملہ کرتا ہے، لیکن یہ اینٹی باڈیز تقریباً تین گھنٹے میں ختم ہو گئیں۔

‎محققین نے پایا کہ دن میں دو بار اسپرے کرنے سے یہ انفلوئنزا اے اور بی دونوں کے خلاف بہترین تحفظ فراہم کرتا ہے۔

‎سائنس دانوں نے لکھا کہ CR9114 کے دن میں دو بار استعمال نے غیر انسانی پرائمیٹ (بندروں) کو انفلوئنزا وائرس کے حملے سے اسی طرح محفوظ رکھا جس طرح انسانوں میں استعمال ہونے والا فارمولا اور آلہ استعمال کیا گیا۔

‎علاج کیے گئے رضاکاروں کی ناک سے حاصل کی گئی اینٹی باڈیز کو لیب کلچر میں انفلوئنزا اے اور بی کے ساتھ جڑتے ہوئے بھی پایا گیا، جس سے ثابت ہوا کہ ان میں وائرس کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔

‎سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ اینٹی باڈیز ناک کے اسپرے کے ذریعے خود استعمال کی جا سکتی ہیں، جو فلو کے پھیلاؤ کے ابتدائی مراحل کے دوران تیزی سے فراہمی کا ذریعہ بن سکتی ہیں، اینٹی باڈیز کی ناک کے ذریعے فراہمی فلو کے پھیلاؤ کے دوران ویکسین کی معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

‎نیوزی لینڈ کے ملاگن انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچ کی امیونولوجسٹ ازابیل مونٹگمری نے کہا کہ ناک کے ذریعے فراہمی کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ عین اسی جگہ اینٹی باڈی کی بھاری مقدار پیدا کرتی ہے جہاں سے وائرس داخل ہوتا ہے، اور اس میں نس کے ذریعے دی جانے والی اینٹی باڈی علاج کے مقابلے میں بہت کم خوراک استعمال ہوتی ہے۔ تاہم، اینٹی باڈی ناک کی سطح سے تیزی سے صاف ہو جاتی ہے۔

‎ڈاکٹر مونٹگمری، جو اس تحقیق میں شامل نہیں تھیں، نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ یہ ویکسی نیشن کی جگہ نہیں لے گا، لیکن یہ وبا کے دوران قلیل مدتی تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پانی میں موجود نمک خاموشی سے کروڑوں افراد کو ہائی بلڈ پریشر کا مریض بنانے لگا
Next Article تحقیق میں نئی نسل کے ذہنی صحت خراب ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 368 پوائنٹس اضافے سے بند
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 368 پوائنٹس اضافے سے بند
Economy تازہ ترین
ستمبر 30, 2026
کراچی میں ورلڈ میری ٹائم ڈے منایا گیا، سمندری شعبے کی اہمیت اجاگر
کراچی میں ورلڈ میری ٹائم ڈے منایا گیا، سمندری شعبے کی اہمیت اجاگر
بریکنگ نیوز
ستمبر 30, 2026

You Might Also Like

Health

خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے

By Neha Ashraf
Health

سال 2025 کی آخری انسداد پولیو مہم 15 دسمبر سے شروع ہوگی

By Neha Ashraf
Health

پاکستان میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت، پی ایم اے کا انتباہ

By Fatima Nadeem
Health

ڈی آر اے پی کی وارننگ: عوام مشتبہ ادویات خریدنے سے گریز کریں

By Amna Iqbal
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?