MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

بنوں میں دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی

Last updated: جون 20, 2026 1:45 شام
Yamna Shahid
Share
بنوں میں دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی
بنوں میں دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی
SHARE

بنوں: ضلع بنوں کی وزیر سب ڈویژن کے پہاڑی علاقے مارکہ بیرا میں ہفتے کے روز دو علیحدہ دھماکوں میں کم از کم سات افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) یاسر آفریدی کے مطابق دونوں دھماکے پھنگ موسیٰ خیل کے علاقے میں پیش آئے، جہاں دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق پہلا دھماکا ایک مسافر ڈاٹسن گاڑی کو اس وقت نشانہ بنا کر کیا گیا جب وہ ڈومیل کی جانب جا رہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

عینی شاہدین کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ تقریباً ایک کلومیٹر دور دوسرا دھماکا ہوا، جس میں ایک اور گاڑی تباہ ہوگئی اور دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں دونوں واقعات کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے قرار دیتے ہوئے انہیں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈومیل رورل ہیلتھ سینٹر اور خلیفہ گل نواز ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ حکام نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ مزید دھماکا خیز مواد کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر علاقے کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی مکمل صحت یابی کی دعا کی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے بھی دھماکوں کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

حالیہ واقعہ بنوں میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور سیکیورٹی خدشات کی ایک اور مثال ہے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران ضلع میں متعدد حملے ہو چکے ہیں جن میں شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے میسج اینیمیشن فیچر دوبارہ متعارف کرا دیا واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے میسج اینیمیشن فیچر دوبارہ متعارف کرا دیا
Next Article پریانکا چوپڑا نے انجلینا جولی کے ساتھ نئے پراجیکٹ کا اشارہ دے دیا پریانکا چوپڑا نے انجلینا جولی کے ساتھ نئے پراجیکٹ کا اشارہ دے دیا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

جناح ہسپتال میں آئی سی یو بیڈ نہ ملنے پر زچہ اور نوزائیدہ بچہ جاں بحق
تازہ ترینعدالت اور جرائم

جناح ہسپتال میں آئی سی یو بیڈ نہ ملنے پر زچہ اور نوزائیدہ بچہ جاں بحق

By Ayesha Masood
عدالت اور جرائم

لاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی، لیسکو اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

اسلام آباد: معصوم بچوں کے استحصال میں ملوث بڑے نیٹ ورک کا انکشاف، اہم ملزم گرفتار

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

ملاکنڈ سانحہ: جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ زخمی، دو بچے جاں بحق

By Jaweria Ahmed
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?