MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

کویت: نرسنگ اور مڈوائفری عملے کے لیے تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری

Last updated: اگست 3, 2026 8:27 شام
Yamna Shahid
Share
کویت: نرسنگ اور مڈوائفری عملے کے لیے تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
کویت: نرسنگ اور مڈوائفری عملے کے لیے تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
SHARE

کویت سٹی: وزیر صحت ڈاکٹر احمد العوضی نے ایک نئے وزارتی حکم نامے کے تحت کویت میں نرسنگ اور مڈوائفری کے شعبے سے وابسته ملکی اور غیر ملکی عملے کے لیے بہتر الاؤنسز اور بونسز کی منظوری دے دی ہے۔ وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کردہ وزارتی قرارداد نمبر 206 مجریہ 2026 کے تحت نرسنگ اور مڈوائفری کے عہدوں پر نظرثانی شدہ ماہانہ الاؤنسز اور تکنیکی لحاظ سے درجہ بندی پر مبنی جاب ٹائٹلز نافذ کر دیے گئے ہیں، جن کی بنیاد ملازمین کا عہدہ، تجربہ اور کیریئر کی ترقی ہے۔

کوئیتی نرسنگ اور مڈوائفری اسٹاف کے لیے سب سے زیادہ ماہانہ الاؤنس 1,510 کویتی دینار مقرر کیا گیا ہے، جو ہیڈ نرسنگ اسپیشلسٹ اور ہیڈ مڈوائفری اسپیشلسٹ کو دیا جائے گا۔ دیگر درجات میں سینئر نرسنگ / مڈوائفری اسپیشلسٹ کے لیے 1,430 دینار، نرسنگ / مڈوائفری اسپیشلسٹ کے لیے 1,350 دینار، سینئر نرس / سینئر مڈوائف کے لیے 1,170 دینار، نرس / مڈوائف کے لیے 1,110 دینار، اور اسسٹنٹ نرس / اسسٹنٹ مڈوائف کے لیے 1,040 کویتی دینار شامل ہیں۔ ان الاؤنسز میں کام کی نوعیت، جاب لیول بونس، انسینٹیو الاؤنس، مہنگائی الاؤنس، شفٹ الاؤنس، سپروویژن الاؤنس، ٹریننگ الاؤنس اور آن کال الاؤنس شامل ہیں۔

غیر ملکی (نان کوئیتی) نرسنگ اور مڈوائفری عملے کے لیے بھی نظرثانی شدہ الاؤنسز طے کیے گئے ہیں، جن میں کام کی نوعیت کا الاؤنس، جاب لیول بونس، مہنگائی الاؤنس، شفٹ الاؤنس، سپروویژن اور ٹریننگ بونس شامل ہیں، جبکہ نرسوں اور اسسٹنٹ نرسوں کے لیے آن کال الاؤنسز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ قرارداد میں نرسنگ سروسز ٹیکنیشینز کے لیے بھی خصوصی الاؤنسز کا اعلان کیا گیا ہے؛ کوئیتی سینئر نرسنگ سروسز ٹیکنیشین (کیٹیگری اے) کے لیے کام کا الاؤنس 230 کویتی دینار تک، جاب لیول بونس 160 دینار، انسینٹیو بونس 240 دینار، مہنگائی الاؤنس 120 دینار اور آن کال الاؤنس 160 دینار مقرر کیا گیا ہے جبکہ غیر ملکی سینئر ٹیکنیشینز کے لیے کام کا الاؤنس 130 دینار، جاب لیول بونس 60 دینار، مہنگائی الاؤنس 50 دینار اور آن کال الاؤنس 100 دینار ہوگا۔

نرسنگ یا مڈوائفری میں اسپیشلائزڈ یونیورسٹی ڈگری حاصل کرنے والے کوئیتی گریجویٹس کے لیے خصوصی ماہانہ بونس منظور کیے گئے ہیں جن میں سینئر اسپیشلسٹ کے لیے 500 اور 400 دینار، اسپیشلسٹ کے لیے 300 دینار، سینئر نرس کے لیے 200 دینار اور نرس کے لیے 100 کویتی دینار شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، اعلیٰ تعلیمی ڈگریوں کے حامل نرسوں کے لیے ماہانہ تعلیمی الاؤنس بھی منظور کیا گیا ہے جس کے تحت کوئیتی نرسز کو پی ایچ ڈی پر 150 دینار اور ماسٹرز پر 75 دینار جبکہ غیر ملکی نرسز کو پی ایچ ڈی پر 50 دینار اور ماسٹرز پر 25 دینار ماہانہ ملیں گے، جو اس شرط کے ساتھ دیے جائیں گے کہ متعلقہ تعلیمی اسناد سرکاری طور پر تسلیم شدہ اور نرسنگ کے شعبے سے مطابقت رکھتی ہوں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article قومی اسمبلی کمیٹی: مصنوعی مشروبات کے پیکٹس پر پھلوں کی تصاویر پر پابندی کا فیصلہ قومی اسمبلی کمیٹی: مصنوعی مشروبات کے پیکٹس پر پھلوں کی تصاویر پر پابندی کا فیصلہ
Next Article حکومت پٹرولیم لیوی اور آئی پی پی معاہدے ختم کرے بصورت دیگر 7 اگست کو ملک بھر کی شاہہیں بلاک کر دیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن حکومت پٹرولیم لیوی اور آئی پی پی معاہدے ختم کرے بصورت دیگر 7 اگست کو ملک بھر کی شاہہیں بلاک کر دیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

جنوبی افریقہ میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث ملیریا کے کیسز میں اضافہ
Health

جنوبی افریقہ میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث ملیریا کے کیسز میں اضافہ

By Misbah Jogyat
Health

آصفہ بھٹو نے عوام سے انسدادِ پولیو مہم کامیاب بنانے کی اپیل کردی

By Neha Ashraf
سندھ میں ماں کی زچگی کے دوران اموات؛ صوبائی وزیر صحت نے سی سیکشن کے بڑھتے رجحان کو بڑی وجہ قرار دیدیا
Health

سندھ میں ماں کی زچگی کے دوران اموات؛ صوبائی وزیر صحت نے سی سیکشن کے بڑھتے رجحان کو بڑی وجہ قرار دیدیا

By Yamna Shahid
Health

‎عید کی خوشیوں میں کھانے پینے میں اعتدال برتیں، ماہرینِ صحت کی ہدایت

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?