MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، قانونی انکوائری کے بغیر سرکاری ملازم کو بڑی سزا نہیں دی جاسکتی

Last updated: اگست 22, 2026 7:35 شام
Yamna Shahid
Share
لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، قانونی انکوائری کے بغیر سرکاری ملازم کو بڑی سزا نہیں دی جاسکتی
لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، قانونی انکوائری کے بغیر سرکاری ملازم کو بڑی سزا نہیں دی جاسکتی
SHARE

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی سرکاری ملازم کے خلاف مناسب اور قانونی محکمانہ انکوائری مکمل کیے بغیر بڑی تادیبی سزا عائد نہیں کی جاسکتی۔ عدالت نے لاہور جنرل ہسپتال کے سکیورٹی گارڈ شفیق خوشنود کی برطرفی کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں ملازمت پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس ملک محمد اویس خالد نے سکیورٹی گارڈ شفیق خوشنود کی درخواست پر 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے ملازم کو اپنا دفاع کرنے کے لیے مکمل اور مؤثر موقع فراہم کرنا ضروری ہے۔

درخواست گزار کو محکمانہ کارروائی کے دوران ایئرکنڈیشنر کی پائپ چوری کرنے اور ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کے الزامات کا سامنا تھا، جس کے بعد اسے ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جب کسی ملازم پر سنگین الزامات عائد کیے جائیں تو اسے الزامات کا جواب دینے، اپنے دفاع میں گواہ پیش کرنے اور استغاثہ کے گواہوں پر جرح کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ مناسب محکمانہ انکوائری مکمل کیے بغیر بڑی سزا دینا قانون کے خلاف ہے۔ عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ موجودہ کیس میں انکوائری ختم کرنے یا اسے ادھورا چھوڑنے کی کوئی قابلِ قبول اور قائل کن وجہ ریکارڈ پر موجود نہیں تھی۔

پنجاب ایمپلائز ایفیشنسی، ڈسپلن اینڈ اکاونٹیبلٹی ایکٹ کے حوالے سے عدالت نے قرار دیا کہ قانون میں "برطرفی” بطور سزا درج نہیں، جبکہ بڑی سزاؤں میں ملازمت سے برخاستگی، ملازمت سے ہٹانا اور لازمی ریٹائرمنٹ شامل ہیں۔ تاہم ایسی سزائیں صرف مقررہ قانونی طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد ہی دی جاسکتی ہیں۔

عدالت نے واضح کیا کہ محض کسی ملازم پر الزام عائد کردینا متعلقہ اتھارٹی کو یہ اختیار نہیں دیتا کہ وہ قانونی طریقہ کار اختیار کیے بغیر اسے ملازمت سے نکال دے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ محکمانہ کارروائی کے دوران انصاف کے فطری اصولوں اور ملازم کے بنیادی قانونی حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔

عدالت نے مزید قرار دیا کہ مناسب اور قانونی انکوائری کے بغیر جاری کیا گیا برطرفی کا حکم آئین کے آرٹیکل 4 اور 10-A میں دی گئی قانونی ضمانتوں، منصفانہ کارروائی اور مناسب قانونی طریقہ کار کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔

نتیجتاً عدالت نے شفیق خوشنود کی برطرفی کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں ملازمت پر بحال کرنے کا حکم دیا۔

تاہم عدالت نے واضح کیا کہ متعلقہ حکام چوری اور ڈیوٹی سے غیر حاضری کے الزامات کی دوبارہ محکمانہ انکوائری شروع کرسکتے ہیں، بشرطیکہ تمام کارروائی قانون کے مطابق اور مقررہ طریقہ کار کے تحت کی جائے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ٹک ٹاکر شمسی بی بی مبینہ غیرت کے نام پر قتل، 2 ملزمان گرفتار ٹک ٹاکر شمسی بی بی مبینہ غیرت کے نام پر قتل، 2 ملزمان گرفتار
Next Article سویڈن میں اسکول پر تلوار سے حملہ، پولیس کا ممکنہ آن لائن روابط کا جائزہ سویڈن میں اسکول پر تلوار سے حملہ، پولیس کا ممکنہ آن لائن روابط کا جائزہ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پی ٹی آئی کا 4 اکتوبر کا مارچ: ممکنہ کشیدگی پر شکوک وارننگ
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
CTE کو زندہ افراد میں شناخت کرنا: نئی تحقیق سے امید
بلاگ
ستمبر 29, 2026
ٹرمپ حکام نرسنگ ہومز کے لیے کووڈ-19 رپورٹنگ کی لازمی شرائط ختم کر سکتے ہیں
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
ستمبر 29, 2026
متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے ابوظبی دورے کی تصدیق کردی
متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے ابوظبی دورے کی تصدیق کردی
تازہ ترین سیاست
ستمبر 29, 2026
ٹرمپ کے دور میں نیشنل پارکس: تحفظ سے کمرشلائزیشن تک کا سفر
ٹرمپ کے دور میں نیشنل پارکس: تحفظ سے کمرشلائزیشن تک کا سفر
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
ستمبر 29, 2026

You Might Also Like

میر رضا کیس: قبر کشائی کے بعد نمونے حاصل، جبران ناصر کا شفاف تحقیقات کا مطالبہ
تازہ ترینعدالت اور جرائم

میر رضا کیس: قبر کشائی کے بعد نمونے حاصل، جبران ناصر کا شفاف تحقیقات کا مطالبہ

By Ayesha Masood
عدالت اور جرائم

لاہور: سندر میں دو بہنوں سے اجتماعی زیادتی کیس کی تفتیش سی سی ڈی چوہنگ کے حوالے

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں 298 شہری و اہلکار شہید، 368 دہشتگرد ہلاک: سی ٹی ڈی رپورٹ

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

آسٹن میں ٹارگٹ اسٹور کی پارکنگ میں فائرنگ سے دو بالغ اور ایک بچہ جاں بحق، حملہ آور کارجیکنگ کے بعد گرفتار

By Jaweria Ahmed
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?