پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں جنوبی افریقی بلے باز روسی وین ڈر ڈوسن نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے۔
روسی وین ڈر ڈوسن پی ایس ایل ڈرافٹ میں منتخب ہوئے تھے لیکن ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پہلے لیگ سے دستبردار ہو گئے تھے۔ اب انہوں نے دوبارہ لیگ میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان نے ان کی واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا:
"ڈوسن کی شمولیت سے ٹیم کی بیٹنگ لائن کو مزید تقویت ملے گی، وہ ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں اور ان کی موجودگی ٹیم کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوگی۔”