MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
سیاست

"اسرائیل ایران کے ایٹمی پروگرام پر حملے کی تیاری کر رہا ہے؟ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کا دعویٰ”

Last updated: مئی 25, 2025 5:27 شام
Hannan Khani
Share
SHARE

امریکی ذرائع ابلاغ سی این این کے مطابق، امریکہ کو ایسی نئی انٹیلی جنس معلومات موصول ہوئی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل ایران کے جوہری تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ سی این این کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ممکنہ حملہ اس وقت زیر غور آیا ہے جب امریکہ ایران کے ساتھ ایک نیا سفارتی معاہدہ طے کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

ان الزامات کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں ہو سکی، اور اسرائیلی حکام کی جانب سے بھی فی الحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

امریکی حکام کے مطابق، یہ حملہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی سے کھلی بغاوت تصور کیا جائے گا، کیونکہ امریکہ ابھی تک ایران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے بعض فوجی نقل و حرکت، فضائی مشقوں اور گولہ بارود کی منتقلی دیکھی گئی ہے، جو کسی ممکنہ حملے کی جانب اشارہ کر سکتی ہے۔ تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ یہ اقدامات ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے کیے جا رہے ہوں تاکہ وہ اپنے جوہری پروگرام سے پیچھے ہٹ جائے۔

امریکی انٹیلی جنس حکام کے مطابق، اسرائیل کو یہ خدشہ ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ ایک ایسا معاہدہ کر سکتا ہے جس میں ایران کو یورینیم کی افزودگی کی جزوی اجازت دی جائے گی، جو اسرائیل کے لیے قابل قبول نہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر امریکہ ایران کے ساتھ ایسا معاہدہ طے کرتا ہے جو اسرائیل کے لیے ناقابل قبول ہو تو اسرائیل ممکنہ طور پر اکیلے ہی کارروائی کرے گا۔ اس سلسلے میں ایک سینئر امریکی عہدیدار نے کہا کہ اسرائیل کو اس وقت ایران کی عسکری کمزوری کا فائدہ نظر آ رہا ہے، خاص طور پر اس کے بعد جب اکتوبر 2024 میں اسرائیل نے ایرانی میزائل تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔

ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے حال ہی میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے کسی نتیجے کی توقع نہیں ہے، اور ایران کسی بھی حال میں یورینیم کی افزودگی کا اپنا حق نہیں چھوڑے گا۔

نوٹ: اس رپورٹ میں شامل تمام معلومات غیر مصدقہ انٹیلی جنس اور سفارتی ذرائع پر مبنی ہیں جن کی تصدیق آزاد ذرائع سے نہیں ہو سکی۔ رپورٹ صرف مبینہ بیانات اور دعوؤں پر مبنی ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article "بھارت اپنے بیانیے سے آگ سے کھیل رہا ہے، اگر جنگ چاہیے تو جنگ سہی” – ڈی جی آئی ایس پی آر
Next Article خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملہ، تین بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق – امریکہ کی شدید مذمت
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا صوبے کی تقسیم کا مطالبہ مسترد
تازہ ترینسیاست

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا صوبے کی تقسیم کا مطالبہ مسترد

By Ayesha Masood
سیاست

وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے دورے پر، 17ویں ECO سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

By Hannan Khani
اسرائیل اور ترکی: علاقائی بدلتی صف بندی میں مفادات کا نیا توازن
تازہ ترینسیاست

اسرائیل اور ترکی: علاقائی بدلتی صف بندی میں مفادات کا نیا توازن

By Ayesha Masood
سیاست

وفاق انا کی وجہ سے فیصلے کر رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

By Hafeez Alam Ghazi
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?