MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
تعلیم

جامعہ کراچی میں پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ کی یاد میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد

Last updated: مئی 27, 2025 8:20 شام
Naureen Farooq
Share
SHARE

جامعہ کراچی میں ممتاز ماہر تعلیم اور بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں ان کی تعلیمی، قائدانہ اور انسانی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ ڈاکٹر اختر بلوچ ایک مہربان، خوش اخلاق اور بصیرت رکھنے والے شخص تھے، جنہوں نے اپنے شاگردوں، دوستوں اور ادارے پر ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ انہوں نے چائنیز ٹیچرز میموریل آڈیٹوریم میں ہونے والی تقریب میں ڈاکٹر بلوچ کی سیاسی بصیرت، ہمدردی اور دوسروں کو کامیاب بنانے کی کاوشوں کو سراہا۔

پروفیسر سلیم میمن نے ڈاکٹر اختر بلوچ کی زندگی، تعلیم، پیشہ وارانہ سفر اور مشکلات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور انہیں باہمت، اصول پسند اور دوسروں کو جوڑنے والا شخص قرار دیا۔ ڈاکٹر اختر بلوچ کے صاحبزادے حسن نے اپنے والد کی اصول پسندی اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کی نصیحتوں کا ذکر کیا۔

سابق وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا کہ ڈاکٹر اختر بلوچ نے کبھی کسی کی برائی یا شکایت نہیں کی اور ہمیشہ بڑوں کا احترام اور چھوٹوں سے شفقت سے پیش آتے تھے۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے انہیں بغض سے پاک اور انسانیت سے محبت کرنے والی شخصیت قرار دیا اور ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔

لیاری یونیورسٹی کی جانب سے تعزیتی پیغام میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر اختر بلوچ بطور وائس چانسلر نہ صرف مستحق طلبہ کی فیس اپنی جیب سے ادا کرتے تھے بلکہ علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے بھی خاموشی سے کوشاں رہتے تھے۔

دیگر مقررین، بشمول ڈاکٹر زعیمہ اسرار محی الدین، ڈاکٹر ثمینہ سعید، ڈاکٹر نصرت ادریس، ڈاکٹر ابوذر واجدی، ڈاکٹر محسن علی نے ڈاکٹر بلوچ کی علمی خدمات، انتظامی صلاحیتوں اور محبت بھری شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کا اثر نسلوں تک یاد رکھا جائے گا۔

ڈاکٹر اختر بلوچ کے استاد ڈاکٹر رمضان بلوچ نے ان کے ماہی گیر خاندان سے تعلق اور جدوجہد بھری زندگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف لیاری کے نہیں بلکہ پورے کراچی کے علمی سرمائے کا حصہ تھے۔ تقریب میں ڈاکٹر تنظیم الفردوس، ڈاکٹر سیدہ حورالعین، ڈاکٹر مصطفی حیدر، ڈاکٹر صائمہ اختر اور ڈاکٹر اکمل وحید سمیت کئی دیگر اساتذہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یہ تعزیتی اجلاس ڈاکٹر اختر بلوچ کو نہ صرف ایک استاد بلکہ کراچی کے سچے سپوت کے طور پر یاد کرنے کے لیے منعقد کیا گیا، جنہوں نے اپنی خلوص، عاجزی اور علم کی محبت سے بے شمار دلوں کو چھوا۔

 

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پنجاب میں 28 مئ کو یوم تکبیر پر اسکول بند نہیں ہوں گے, گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان تقریب کے بعد ہوگا
Next Article ہوائی کا لاوا آتش فشاں1000 فٹ بلندی پھر پھٹ پڑا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آزاد کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کا انتخابی اتحاد
آزاد کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کا انتخابی اتحاد
تازہ ترین سیاست
جولائی 1, 2026
فیصل آباد مدرسہ قتل: استاد نے 15 سالہ طالب علم کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا
فیصل آباد مدرسہ قتل: استاد نے 15 سالہ طالب علم کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا
تازہ ترین عدالت اور جرائم
جولائی 1, 2026
ہالینڈ کا فاتحانہ گول، ناروے کی آخری 16 میں برازیل سے ٹکراؤ کی راہ ہموار
کھیل
جولائی 1, 2026
یونان میں تباہ کن جنگلات کی آگ، ہلاکتوں میں اضافہ، فائر فائٹرز بے بس
یونان میں تباہ کن جنگلات کی آگ، ہلاکتوں میں اضافہ، فائر فائٹرز بے بس
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جولائی 1, 2026
لاہور: اندرون شہر مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق
لاہور: اندرون شہر مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق
تازہ ترین عدالت اور جرائم
جولائی 1, 2026
شدید گرمی کی لہر: امریکا کے کروڑوں شہری جھلسنے پر مجبور
شدید گرمی کی لہر: امریکا کے کروڑوں شہری جھلسنے پر مجبور
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جولائی 1, 2026

You Might Also Like

تعلیم

پنجاب نے اسکولوں کے بعد سرکاری کالجز کی آؤٹ سورسنگ شروع کردی، اساتذہ کا شدید احتجاج

By Naureen Farooq
تعلیم

جامعہ کراچی: ہفتے میں دو روز آن کیمپس کلاسز کا اعلان

By Alisha Akhtar
تعلیم

حکومت کا نجی اسکولوں کے طلبہ کے لیے مفت لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان

By Naureen Farooq
تعلیم

خوشاب کالج کے پرنسپل کے خلاف وزیرِاعلیٰ مریم نواز کی تصویر والے پرچم لہرانے پر کارروائی

By Naureen Farooq
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?