گلگت بلتستان میں سات سال کے بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔ یہ کیس ضلع دیامر میں رپورٹ ہوا ہے جہاں 23 ماہ کا ایک بچہ پولیو وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔
قومی ادارہ صحت اسلام آباد (این آئی ایچ) نے بھی متاثرہ بچے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کر دی ہے، جو کہ علاقے میں پولیو وائرس کی واپسی کی نشاندہی کرتا ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ گلگت بلتستان میں 7 سال بعد پہلی مرتبہ پولیو وائرس کی موجودگی رپورٹ ہوئی ہے۔ رواں سال 2025 میں اب تک ملک بھر میں پولیو کے 11 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔